علامہ محمد ایوب نقشبندی کی وفات پرمرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز کا اظہار تعزیت
اولڈہم :برطانیہ کے ممتاز عالم دین نوجوان نسل میں بے حد مقبول اولڈہم کے رہائشی علامہ مولانا محمد ایوب نقشبندی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اورسیز کا اظہار تعزیت اللہ کریم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے استازالعلماء حضرت علامہ مولانا بشیراحمد سیالوی علیہ رحمہ کے شاگرد رشید مولانا محمدایوب نقشبندی علیہ رحمہ کے درجات بلندفرمائےمولانا محمد ایوب نقشبندی نے اولڈھم میں ہی رہ کر علامہ بشیراحمد سیالوی علیہ رحمہ سے درس نظامی کی تکمیل کی اور ساری زندگی مسلک اہلسنت سےاور علماءومشائخ سے بے حد عقیدت ومحبت رکھی قائدین واراکین مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈاورسیز نےمولاناایوب نقشبندی مرحوم کے صاحبزادہ مولانا یاسر ایوب نقشبندی اور دیگر لواحقین حضرات سے تعزیت کااظہار کرتےہوئے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ آمین ثم آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر