مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہفتہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے:چوہدری محمد سردار
اولڈہم:قائد کشمیر سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اور تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر بے حد پزیرائی ہے اسی وجہ سے عالمی سطح پر انکی شخصیت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دست راس حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیری قوم کو ایک نئ سوچ دی اور چند برس پہلے لندن سے ملین مارچ کا اعلان کر کے عالمی طاقتوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی فوج کی انسانیت سوز کاروائیوں کی طرف مبذول کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب قائد کشمیر نے ہفتہ کشمیر کا اعلان کر کے انتہائی موثر طریقے سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بارے عالم اقوام کی توجہ مبذول کرانے کا عہد کیا ہے ہم اپنے قائد کے ہر حکم پر لبیک کرتے ہوئے تمام تر سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اکیس اکتوبر کو سٹاکٹن میں چوہدری خالد محمود آف بندرال نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک بڑے جلسہ عام کا اعلان کیا ہے وہ قابل ستائش ہے میں انکو قبل از وقت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ائرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ملین مارچ ایک تاریخی ہو گا جسمیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جیالوں کا ایک سمندر امنڈ آئے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری برطانیہ بھر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی سے بالخصوص اور پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر یکجا ہو کر اپنی طاقتور آواز سے عالمی طاقتوں کا ضمیر جھنجھوڑیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی انسانیت سوز کاروائیوں بارے صدائے احتجاج بلند کریں اور دباؤ ڈالیں کے اس ظلم وستم کو بند کروانے کے لیے وہ بھارتی سرکار کو عملی الٹی میٹم دیں۔ ہماری تمام تر ہمدردیاں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر