مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم عالمی سطح پر اپنی الگ شناخت کروائے گی:سردار امجد اشرف
اولڈہم :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے جو پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم آزادی کے چنگل سے آزادی حاصل کر کے عالمی سطح پر اپنی الگ شناخت کروائے گی اور پھر ان انسانیت سوز مظالم کا حساب لیا جائے گا اور کشمیری کہلانے والے ان غداروں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں کشمیری قوم کے ساتھ غداری کا حساب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار جمعوں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر سردار امجد اشرف نے ستائیس اکتوبر کو بھارتی فوج کی طرف سے کشمیر پر دھاوا بول کر قبضہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جمعوں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ بھر میں کشمیری کمیونٹی کو متحرک کرنے کے لیے عملی طور پر انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے اور جب سے میں نے بحیثیت صدر ذمہ داریاں سنبھالی ہیں کشمیری کمیونٹی مجھ پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہے اور آزادی پسند کشمیری جوق در جوق ہمارے قافلے میں شامل ہو رہےہیں اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم خلوصِ نیت سے کشمیر کی آزادی کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی قوت کے آلہ کار بن کر کام نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کی آزادی تب تک ممکن نہیں ہے جب تک ہمارے اندر مکمل اتحاد نہیں ہو گا اور ہم اپنی صفوں سے غداروں کو نکال باہر نہیں پھینکیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر