مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اقرا ہا ئی سکول اولڈہم میں عالمی سطح پر رنگ و نسل سے بالاتر بلیک ہسٹری کی تقریبات کا انعقاد
اولڈہم: اقرا ہا ئی سکول اولڈہم میں عالمی سطح پر رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر کالے رنگ و نسل کے لوگوں نے ہر میدان میں اپنا نام پیدا کرنے کے لیے علم بلند کیا اسی وجہ سے اکتوبر کو بلیک ہسٹری کی تقریبات کا انعقاد عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔اقرا ہائ سکول اولڈہم میں بلیک ہسٹری بارے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں میں اولڈہم کونسل کی پہلی ایشیائی خاتون رکن یاسمین طورنے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور سکول میں دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو اپنے تجربات اور سیاست میں اس مقام تک پہنچنے کے لیے راستے میں حائل رکاوٹوں بارے لیکچر دیا تاکہ بچیوں کو مستقبل میں آگے بڑھنے کی جستجو ہو اور انکی حوصلہ افزائی کے ساتھ اعتماد بھی دیا ۔کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ یہاں پرطالبات دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں اور میں نے پحثیت عورت معاشرے میں آگے بڑھنے اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے جدوجہد اور راستے میں حائل رکاوٹوں بارے لیکچر دیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ پرامید ہے اقرا ہائی سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے اندر انکی باتوں سے آگے بڑھنے کا جوش و جذبہ پیدا ہو گا۔ اقرا ہائ سکول کی ہیڈ ٹیچر طاہرہ پروین کا کہنا تھا کہ کونسلر یاسمین طور کی باتوں سے طالبات اپنے خوابوں کی تکمیل کر سکتی ہیں اور انہیں آگاہی ہوئ ہےکہ وہ برطانوی معاشرے میں اقلیتی کمیونٹی ہونے سے کیسے کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سکول کے لیکچرار محمد جواد نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔ اقرا ہائ سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی چند طالبات نے صحافتی میدان میں آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر