مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
آزادکشمیر اوورسیزکمشنرکے عہدےکی تعیناتی پرتحفظات ہیں: مسلم لیگی رہنما
اولڈہم:گزشتہ دنوں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے راجہ زبیر کیانی کو کمشنر اوورسیز آزاد کشمیر تعینات کیا ہے جبکہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ محمد ادریس کا کہنا تھا کہ اس عہدے کے لیے ان سے وعدہ کیا گیا تھا اور برطانیہ کے اندر جماعت کو منظم اور متحرک کرنے میں انہوں نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا۔اس موقع پر ایک ہنگامی پریس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ محمد ادریس کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے شہدائے زلزلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جماعت کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی الیکشن کی وجہ سے ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جب برطانیہ میں آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی داغ بیل ڈالی گئ تو وہ بنیادی کارکنان میں شامل تھے دن رات محنت کر کے جماعت کی مضبوطی کے لیے کام کیا اور جب اوورسیز کمشنر بنانے کی بات آئی تو ہمارے صدر جماعت راجہ زبیر کیانی نے بوجہ ذاتی مصروفیات معذرت کر لی اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ہمارے بزرگ راہنما ضلعی صدر میرپور سابق چئیرمین چوہدری محمد مالک کی موجودگی میں مجھے اورسیز کمشنر نامزد کیا لیکن اب راجہ زبیر کیانی کو اس عہدے پر تعینات کر دیا ہے مجھے اور میرے ساتھیوں کو اعتماد میں نہ لیکر ایسا کیا گیا جو سراسر زیادتی ہے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ گفت و شنید کر کے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گس۔ راجہ محمد یوسف بندوروی کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے اس فیصلے پر بھرپور احتجاج کرتے ہیں ۔ مرکزی راہنما اور چئیرمن مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ آفتاب شریف کا کہنا تھا کہ ہم میاں شہباز شریف کی گرفتاری شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اوورسیز کی تعیناتی کا جو طریقہ کار اسے کیا گیا وہ قابل مذمت ہے ۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ راجہ محمد ادریس کو جماعت کی خدمات اور قابلیت کی بنا پر انکو حکومتی ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینیئر نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی ، سفارتی ونگ کے چئیرمن کونسلر عتیق الرحمن، محمد رزاق قادری ، راجہ ظہورِ خالق ابادی، راجہ ادریس ڈربی، مائیکل حسین ، راجہ صغیر کاکڑوی، راجہ شبیر، راجہ سجاول حسین، مرکزی سینیئر نائب صدر یوتھ راجہ فیاض، عامرمحمود، ظہیر بھٹی، چوہدتی چوہدری محمد اقبال کسگموی، محمد مجید، چوہدری ناصر، راجہ وقاص ریاض، بابا چوہدری فضل حسین بھی موجود تھے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر