مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
خواجہ شبیر کے فرزند عثمان اختر خواجہ کی شادی کی خوشی کے موقع پر محفل شعر خوانی کا انعقاد
آشٹن :برطانیہ بھر میں پاکستان کے خطہ پوٹھوار اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی کے اندر روایتی پوٹھواری شعر خوانی کی محافل کا انعقاد ہوتا رہتا ہے ۔ آشٹن گروپ کے مرزا یونس ، حاجی ارزم، راجہ ممتاز، اور مرژا خالد نے سماجی و کمیونٹی شخصیت خواجہ شبیر کے فرزند ارجمند عثمان اختر خواجہ کی شادی خانی ابادی کی خوشی کے موقع پر محفل شعر خوانی وسیف الملوک کا انعقاد کیا جسمیں میں دوردراز کے ٹاؤنز سے کمیونٹی کے علاوہ مہمان خصوصی کاروباری شخصیت میاں راشید آف کلن والا اور پاکستان سے آئے مہمان مرزا حاجی ایوب تھے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور مادر وطن کی ثقافت سے دلی لگاؤ کا عملی ثبوت دیا۔ شعرخوانی کی محفل کو چار چاند لگانے میں راجہ مسعود عالم۔شامی اور راجہ طارق ربانی نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دے جبکہ محفل کا انعقاد حاجی عبد القیوم کی زیرنگرانی ہوا۔ پاکستان کے نامورشعر خوان راجہ عابد حسین اور حافظ یعقوب نے عشق حقیقی اور عشق مجاز کے اشعار سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔سازینے اور طبلہ نواز نے کمال محارت سے پوٹھواری میوزک کا تڑکا لگا کر ماحول کو مذید رنگین بنا دیا۔ مہمانوں کی تواضع روایتی کھانوں سے کی گئی۔مہمانوں میں ندیم اصغر چودھری جاوید ملک آصف چا چا ضمیر وقاص قیوم اشفاق وارثی ُ راجہ عابد ارشد ایکٹر۔ مرزا طارق شیخ ریاض ذوالفقار شاہ صاحب شامل تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر