مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
مئیر آف راچڈیل محمد زمان،ممبربرطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ ودیگر کا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال
راچڈیل: راچڈیل ممبر آف پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ،مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان، لیڈر آف کونسل راچڈیل الم بریڈ، کنسرٹ آف مئیر راچڈیل شیراز احمد،چیئر آف ٹاون ہال کونسلر سلطان علی،چئیرمین آف کونسلرز نارتھ ویسٹ کونسلر عاصم رشید،سیکرٹری مئیر راچڈیل و آفیسر کونسل ناظم سلیمان، لیڈر آف کمیونٹی میڈم رضیہ شمیم، لیڈرز آف کمیونیٹیز و کاروباری شخصیات، لالہ جاوید،غلام رسول شہزاد،امتیاز احمد و دیگر وفد کے ارکان کا اسلام آباد پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔وفد کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ پریذیڈنٹ ھاؤس آزاد کشمیر مسٹر سردار مسعود خان کے آفس میں ان سے ملاقات کروائی گئی ۔وفد نے اسلام آباد میں مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان کی قیادت میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخآری سے بھی ملاقات کی-مئیر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان و لیڈر آف کونسل مسٹر عالم بریڈ و ممبر آف پارلیمنٹ مسٹر ٹونی لائیڈ نے صدر آزاد کشمیر و وفاقی وزراء سے ملاقات پر برطانیہ میں بسنے والے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو کی اور پاکستان و کشمیر کی حکومتوں کے ساتھ دہشت گردی و سیکیورٹی کے معاملات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وفد نے کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم پر بات کرتے ھوئے کہا کہ کئی دھائیوں سے کشمیری آزادی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں لہذا اس دیرینہ مسلہ کو جلد حل کروا کر کشمیریوں کو آزادی دلوائی جائے۔جس پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخآری،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفد کو مسلئہ کشمیر پر اپنی کوششوں کو مزید تیز کر کے جلد حل کروانے کا وعدہ و یقین دلایا۔ وفد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاھور میں ملاقات کے علاؤہ آزاد کشمیر ڈڈیال اور ساہیوال کا بھی دورہ کریگا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر