یو کے اسلامک مشن کی مساجد میں ڈیم فنڈریزنگ اپیل، لوگوں نے دل کھول کر عطیات دیئے
راچڈیل :یو کے اسلامک مشن برطانیہ بھر کی تمام برانچز میں ڈیم فنڈریزنگ اپیل کی گئی۔جس میں لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے۔خطیب اعظم مولانا عبد الرشید نے خطبہء جمعتہ المبارک کے موقع پر مدینہ مسجد یو کے آئی ایم راچڈیل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ھمارے وزیراعظم،چیف آف آرمی اسٹاف،چیف جسٹس آف پاکستان کے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں آپ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں جو آپ کے مالی تعاون سے ہی ممکن ھو سکتا ھے۔لہذا آج میرے اور آپکے پاس اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے ایک اہم موقع ھے جس سے آئیندہ آنے والی نسلیں بھی استفادہ حاصل کر سکیں گی۔اس وقت ملک پاکستان کو اس ڈیم کی اشد ضرورت ہے۔اسی طرح برطانیہ کی تمام مساجد یو کے آئی ایم کے امام و خطیب علماء کرام نے اپنی اپنی برانچ میں ڈیم فنڈریزنگ اپیل کی اور لوگوں نے انکی اپیل پر بخوشی دل کھول کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔اس اپیل سے حاصل کردہ رقم یو کے اسلامک مشن کی اعلیٰ قیادت جلد پاکستان جا کر چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو برطانیہ بھر میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کیطرف سے پیش کریگی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر