مقبول خبریں
حضرت عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا: علامہ ظفر محمود فراشوی
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس،ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کی شرکت
وہ جو آنکھ تھی وہ اجڑ گئی ،وہ جو خواب تھے وہ بکھر گئے
پکچرگیلری
Advertisement
کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس ، تحریک حق خود ارادیت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا
برمنگھم:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے کنزرویٹو پارٹی کیچار روزہ کانفرنس میں پچاس سے زائد ممبران پارلیمنٹ اورسینکڑوں مدوبین سے ملاقاتیں کر کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے چیئرمین اور سٹوک سے ممبر پارلیمنٹ جیک بریئرٹن ایم پی نے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر خصوصی کشمیر کانفرنس منعقد کرانے کا اعلان کیا اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر نے یوم شہدائے جموں 6نومبر کو یورپی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب منعقد کر کے کشمیری شہدا کے ساتھ یکجہتی کرنے کے عزم کا اظہار کیا،کانفرنس میں تحریک کے چیئرمین کی معاونت کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا،تحریک کے ویسٹ مڈ لینڈ کے چیئرمین ڈاکٹر صبور جاوید اور اویس راجپوت نے کی اس موقع پر وفد کے ارکان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ کی درجنوں کاپیاں ممبران پارلیمنٹ اور مندوبین کو دیتے ہوئے جہاں انہیں کشمیریوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی وہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسے برطانوی حکومت سے اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا، وفد کے ارکان نے وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ ایم پی،وزیر داخلہ ساجد جاوید ایم پی،نائب وزیر خارجہ ایٹر برٹ ایم پی کمیونٹی کے وزیر جیمز بروکشائر ایم ای پی،سابق وزیر داخلہ ہیمبرڈ ایم پی،یورپی پارلیمنٹ میں ای سی آر گروپ کے چیئرمین سید کمال ایم ای پی،بیرونس نوشینہ مبارک ایم ای پی،جیفری وان ایم ای پی،کلیئر پیری ایم پی، سابق وزیر تعلیم جسٹین گریننگ ایم پی،وزیر صحت یٹ ہنکاک ایم پی،وزیر تجارت ٹوبی ایم پی،ہیلن گرانٹ ایم پی،پارٹی چیئرمین برینڈن لیوس ایم پی،وزیر تجارت رچرڈ ہیرنگٹن ایم اپی،جیکی فوسٹر ایم ای پی،انڈریا جیکنز ایم پی، المینڈا ملنگ ایم پی،پولین ایم پی،آئر لین فوسٹر ایم پی،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کانفرنس کے اختتام پر کہا کہ برطانوی اور یورپی وفد کے دورہ آزاد کشمیر لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنسوں میں تقریبات اور لابی کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ میں کامیاب کانفرنس کے بعد تحریکی عہدیداروں نے برطانیہ اور یورپ میں ایک جاندار مہم شروع کر دی ہے تاکہ جلد از جلد برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث ہو اور آل پارٹیز کشمیر گروپ اپنی رپورٹ مکمل کر کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی تلقید کرے تاکہ ہم یورپی پارلیمنٹ میں بھی بحث اور انسانی حقوق پر انکوائری کروا سکیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر