مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کی معاونت سے مسئلہ کشمیر پر لابی شروع
برمنگھم:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل نے کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کی معاونت سے برطانیہ کی حکمران جماعت کی سالانہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پر لابی شروع کر دی جس کا افتتاح یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی شریک چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر نے یہاں ایک تقریب میں کیا جس کی صدارت کنزرویٹو آف کشمیر کے چیئرمین اور برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے سینئر وائس چیئرمین جیک بریئرٹن ایم پی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے ادا کئے،انتھیا میکنٹائر ایم ای پی نے اپنے خطاب میں تفصیل سے دورہ آزاد کشمیر اور پاکستان پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیگر کشمیر دوست ارکان کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے عوام،لیڈروں اور حکومت پاکستان کے نمائندوں سے مل کر مسئلہ کشمیر کو قریب سے سمجھا ہے اور جس انداز میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد کا بازار گرم کر رکھا ہے وہاں کے متاثرین نے کالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا ہے،انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنی حکومت،سیاسی جماعت اور یورپی پارلیمنٹ میں تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر موثر انداز میں اٹھائیں گی اور انکی کوشش ہو گی کہ بریکسٹ سے قبل یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بحث ہواور وہ دیگر ہم خیال ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر یورپی پارلیمنٹ میں بھی انسانی حقوق پر انکوائری شروع کروا سکیں تاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی طرح یورپی پارلیمنٹ بھی ایک رپورٹ مرتب کر کے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالا جا سکے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا خاتمہ کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں استصواب رائے کرائے اور عالمی قوانین کی پاسداری بھی کرے،برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے سینئر وائس چیئرمین اور سٹوک سے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ جیک بریئرٹن ایم پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ حلقے میں مصروفیت کی وجہ سے گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کا دورہ نہیں کر سکے مگر وہ بہت جلد آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جبکہ اگلے ہفتے پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے پر کشمیر گروپ کے چیئرمین کرس لیزے ایم پی کے ہمراہ پارلیمنٹ کی بیک بزنس بینچ کمیٹی میں پیش ہو کر اقوام متحدہ کی اس رپورٹ اور تحریک کی پٹیشن کی روشنی میں مین چیمبر میں بحث کیلئے تاریخ لیں گے اور انکی پوری کوشش ہو گی کہ برطانوی وزیر خارجہ بحث میں شامل ہوکر ممبران پارلیمنٹ کے جذبات سنیں جبکہ اس رپورٹ کی وجہ سے بھارت سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں،انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی کے اندر بھی متعدد ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کے تمام ممبران کشمیریوں کے دوست ہیں اور اس چار روزہ پارٹی سرگرمیوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے،انہوں نے راجہ نجابت حسین اور انکی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں یہ لوگ مسلسل برطانوی سیاستدانوں کو لابی کر رہے ہیں اس سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت نتائج برآمد ہونگے اور اس سے کشمیریوں کی حمایت میں مختلف فورموں پر حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجایت حسین نے اپنے ابتدائی خطاب میں جہاں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں قائم فرینڈز آف کشمیر گروپوں کے عہدیداران اور ہمدردوں کا پوری کشمیری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیریوں اور ہماری تنظیم کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور پہلی بار برطانیہ کے دونوں ایوانوں اور یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے مشترکہ طور پر دورہ کر کے آئندہ کیلئے جو لائحہ عمل طے کیا ہے اس سے برطانوی اور یورپی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں تیزی آئے گی،تحریکی عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے چند ماہ میں ہم پورے یورپ اور برطانیہ کی ہر ریجن میں جو تقریبات منعقد کریں گے اس میں تمام کشمیری تنظیموں اور سرگرم ارکان سے معاونت لیں گے،انہوں نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کشمیریوں اور ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اپنےمظلوم بہن بھائیوں کی آواز بن کر یورپ میں اور عالمی سطح پر آواز بلند کریں،اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی کے یارکشائر سے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا،مقبوضہ کشمیر کے نوجوان رہنما ظفر احمد قریشی،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،ڈاکٹر صبور جاوید،راجہ غضنفر خان،افضل اکرم،اویس راجپوت،راجہ امجد خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ پارٹی کانفرنس میں شریک مندوبین کی ایک بڑی تعداد نے شریک ہو کر جہاں کانفرنس میں لابی پر تعاون کا عزم کیا،پاکستانی قونصلر جنرل احمد اسماعیل نے آخر میں ممبران پارلیمنٹ کی معاونت حاصل کرنے کا عزم کیا،پاکستانی قونصلر جنرل احمد اسماعیل نے آخر میں ممبران پارلیمنٹ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر سطح پر معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر