مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اشرف ضیاء کی زیر صدارت مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں یوتھ کلب ایجوکیشن کا آغاز
راچڈیل :مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں ناظم مسجد اشرف ضیاء کی زیر صدارت یوتھ کلب ایجوکیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ھے۔جو ہر اتوار کو بعد نمازِ ظہر سے لیکر 2 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ یوتھ کلب ایجوکیشن زیر نگرانی امام و خطیب مولانا عبد الحکیم و مولانا عبد الرشید جبکہ یوتھ ونگ و یوتھ ایجوکیشن کے انچارج نبیل طارق ھونگے۔یوتھ کلب ایجوکیشن کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینٹرل کمیٹی ایجوکیشن محمد ثاقب مہمان خصوصی تھے-چیئرمین ایجوکیشن نے نوجوان بچوں و تقریبی شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان بچوں کے لیے مساجد میں ایجوکیشن کلب کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔میں ناظم برانچ و علماء کرام و منتظمین کو نوجوان بچوں کی تعلیم کے لیے اس طرح کے کلب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔چیئرمین ایجوکیشن نے اپنے کلب میں شرکت کرنے والے بچوں و حاضرین کو قرآن و حدیث کی روشنی میں مختصراً بیان کیا اور اس کے بعد باقاعدہ آج سے یوتھ کلب ایجوکیشن کا آغاز کر دیا۔بعد از معزز مہمان خصوصی بیان کے مولانا عبد الحکیم نے تمام امت مسلمہ کے نوجوانوں و مردو خواتین کی فلاح وبہبود وسلامتی پر خصوصی دعا بھی کی۔