مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میڈلٹن روٹری کلب کا ساہیوال روٹری کلب کے مرکزی راہنما چوہدری ممتاز کے اعزاز میں استقبالیہ
راچڈیل:پاکستان کے شہر ساہیوال کو برطانیہ کے ٹاؤن راچڈیل سے جڑواں شہر کا درجہ حاصل ہے اور ساہیوال سے گاہے بگاہے مہمانان کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے اس سے دونوں کے درمیان مضبوط رشتہ ہونے کے ساتھ سہولیات کی فراہمی کا بھی تبادلہ خیال ہوتا ہے۔ ساہیوال روٹری کلب کے مرکزی راہنما چوہدری ممتاز احمد کے اعزاز میں میڈلٹن روٹری کلب نے ایک استقبالیہ دیا جسمیں میں راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان کے حاجی احسان الحق، وقار خان،محمود ،رمضان اور شمشاد کے علاوہ دیگر کمیونٹیز کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مئیر محمد زمان کا کہنا تھا کہ روٹری کلب اور راچڈیل کونسل ساہیوال کا جڑواں شہر ہونے کی وجہ سے وہاں پر پانی جیسی بنیادی ضرورت کے ساتھ پولیو بینا ئی سے محروم افراد کے علاج معالجہ کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر انسان خلوص نیت سے کوئ بھی کام شروع کرے تو میرا ایمان اور یقین کامل ہے خداوند کریم کی ذات اقدس ضرور مدد فرماتی ہے۔ انہوں نے روٹری کلب کو خیراتی کام جاری رکھے اور مجھ سے بحثیت مئیر جو بھی مدد چاہیئے ضرور کروں گا۔ ساہیوال کے ممتاز صنعت کار اور روٹری کلب کے مرکزی راہنما چوہدری ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ راچڈیل ساہیوال کو جڑواں شہر کا درجہ حاصل کی ہے اور اس کی مدد سے ساہیوال میں گرلز ہائی سکول کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مالی معاونت ملتی ہے اسکے علاوہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ بھی چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میڈلٹن روٹری کلب کو ہمارے کلب سے کوئ بھی مدد چاہیئے ہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر چوہدری ممتاز احمد کو راچڈیل کی پن بھی پیش کی گئی اور انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر