مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل میں بڑا بریک تھرو، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کا داماد گرفتار
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد مرتضیٰ امجد کو دبئی سے گرفتار کیا گیا، سابق چیف جسٹس کے بیٹے اور بیٹی کا نام بھی شامل، حتمی رپورٹ جلد وزیرِاعظم کو پیش کی جائے گی۔دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے ہزاروں غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کے اربوں روپے ہڑپ کرنے والے مشہور زمانہ ایڈن ہاؤسنگ سکینڈل میں پیش رفت ہوئی ہے۔سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے داماد اور سکینڈل کے مرکزی کردار مرتضیٰ امجد کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکینڈل میں سابق چیف جسٹس کے بیٹے ارسلان افتخار اور بیٹی کا نام بھی شامل ہے۔ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے مالک ڈاکٹر امجد اور اُن کی اہلیہ ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری ہے۔ افتخار چودھری کے سمدھی سمیت باقی ملزموں کے حوالے سے بھی پیش رفت ہو گی۔ وزیراعظم نے حتمی رپورٹ طلب کر لی ہے۔اس سکینڈل کے ذریعے 12 ہزار خاندانوں کو لوٹا گیا۔ ایڈن گروپ کی چھتری کے نیچے ایڈن ہومز، ایڈن میڈوز، ایڈن آباد اور ایڈن لینڈز سکیمیں تھیں۔ پورے گینگ میں ڈاکٹر امجد، مرتضیٰ امجد اور مصطفیٰ امجد شامل تھے۔ مفاد پرست عناصر نے ملی بھگت سے پنشنرز کو بھی نہ بخشا۔