مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
سالانہ مینا بازار 14 اکتوبر کو پاکستانی کمیونٹی سینٹر لانگ سائٹ میں لگایا جائے گا:بیگم صائمہ عامر
مانچسٹر:اپواء مانچسٹرکے ایگزیکٹو ممبران کا مشاورتی اجلاس چیرپرسن بیگم صائمہ عامر آفتاب کی زیر صدارت جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 14 اکتوبر کو سالانہ مینا بازار کرایا جائے گا اور یہ مینا بازار پاکستانی کمیونٹی سینٹر لانگ سائٹ میں لگایا جائے گا۔ مینا بازار میںکپڑوں، کھانے ، مہندی ، فیس پینٹنگ، کیک، ہربل آئل اور دیگر اشیاء کے سٹال لگائے جائیں گے ۔ بچوں کے لئے خصوصی طور پر مکی ماؤس اور منی ماوس کا انتظام کام کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا اور مینا بازار سے حاصل شدہ رقم کراچی پاکستان میں اپواء ہیڈ کوارٹرز کو غریب بچوں کی مدد کے بھیجی جائے گی۔ بیگم صائمہ عامر آفتاب نے اپواء ایگزیکٹوز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپواء مانچسٹر ہمیشہ جانفشانی سے کام کرتی چلی آرہی ہے ۔ پاکستان میں اگر کبھی بھی کسی سیلاب یا زلزلہ یا کوئی ناگہانی آفت آئی اپواء نے ہمیشہ اپنی بے لوث خد مات پیش کیں ۔ بیگم نصرت احمد نے پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا ۔ چیئرپرسن نے بیگم نصرت احمد کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر