مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
لندن (رپورٹ: اکرم عابد) .... چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان کی ڈیم فنڈ مہم ناصرف پاکستان بلکہ برطانیہ میں بھی زور شور سے جاری ہے جس میں لوگ اور ادارے اپنی اپنی بساط کے مطابق حصہ ڈال رہے ہیں دیار غیر میں مقیم پاکستانی اپنی وطن سے محبت کی کئی مثالیں قائم کرچکے ہیں، ملک میں سیلاب زلزلہ یا کوئی بھی آفت ہو یہ اپنا دامن مادر وطن کی کیلئے وسیع کرنے میں نہیں چوکتے، ڈیم فنڈ کیلئے ایسا ہی ایک فیصلہ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے ایکو فرینڈلی سمارٹ کیپیٹل سٹی کو یورپ میں مارکیٹ کرنے والی کمپنی نے کیا، چیئرمہن یاسر قاضی اور سی ای او ثاقب چوہدری نے مشرقی لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پاکستانی یہ ہمارا فرض اولین ہے کہ ہم ہر قسم کے اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے اس اہم ایشو پر مل جل کر کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روز بروز پانی جیسی نعمت کی کمی کا شکار ہورہا ہے ہم نے اگر سنجیدگی سے اس پر کام نہ کیا تو آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ نہیں رہ سکے گا۔ انہوں نے کمپنی کی طرٍ سے اعلان کیا کہ اپنی ہر سیل کا اعزاریہ پچیس فیصد ڈیم فنڈ میں دینگے اسکے ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ جلد ایک لاکھ پائونڈ کی خطیر رقم بھی ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے.