مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
بٹ کوائین کے ساتھ ڈارک ویب پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا کاروبار کرنے والا عالمی گروہ گرفتار
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون پر بات چیت
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی سیکیورٹی، باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی، قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی محاذ آرائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، امن و استحکام کے ذریعے اپنا مقام حاصل کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کی بنیاد باہمی احترام پر مبنی ہے۔ خطے کے امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ چینی وزیر خارجہ نے سی پیک کے لیے پاک فوج کی جانب سے فراہم سیکیورٹی کی بھی تعریف کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر خارجہ کے دورے اور چین کی مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی محاذ آرائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ امن اور استحکام کے حصول سے پاکستان کو اقوام عالم میں جائز مقام دلائیں۔آرمی چیف سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے بھی ملاقات کی۔ سعودی وزیر اطلاعات نے دونوں ملکوں کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔