مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
بریڈ فورڈ:فیاض احمد وڑائچ نے2008سے2013تک حکومت پنجاب میں بطور ممبر اسمبلی اپنی خدمات سر انجام دیں اور بعد ازاں مستعفی ہو کر پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی اور ڈاکٹر طاہر القادری کے نظریے کو پاکستان کی بقا کا ضامن قرار دیا منہاج القرآن امریکہ سے دورہ کرنے کے بعد وہ برطانیہ کے دورے پر مختلف شعبہ جات کے چیدہ چیدہ افراد سے ملاقات کر رہے ہیں اس سلسلہ میں فیاض احمد وڑائچ نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن مانچسٹر کے آفس کا وزٹ بھی کیا اس موقع پر نمائندہ خصوصی سے بات کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کو موقع تو دے دیا ہے دیکھنا یہ ہے کہ یہ اپنے ایجنڈے پر کس طرح سے پاکستانی عوام کی توقعات کوپورا کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو کہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ عوام کی مکمل سپورٹ اور ووٹ کے ساتھ ملنے والی طاقت کے باوجود اگر یہ نا کر پائے تو عوام مایوس ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہر القادری کا نظریہ مختلف ہے اسی لئے ہم نے موجودہ الیکشن کا بھی بائیکاٹ کیا موجودہ طرز سیاست بے دریغ پیسے کا کھیل ہے پیسے کی سیاست سے کبھی بھی غریب اسمبلی تک نہیں پہنچ سکتا ہماری جنگ اس نظام کے خلاف ہے ہم اس نظام کو بدل کر فکری اور سیاسی جدوجہد کے خواہاں ہیں تاکہ پڑھا لکھا غریب اپنے حقوق کا علم بلند کرتے ہوئے قوم کی خدمت کر سکے،وہ وقت دور نہیں جب ہمارے نظریے پر عوام آ جائے گی،فیاض وڑائچ نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو چاہئے وہ زیادہ سے زیادہ لوکل سیاست میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہاں سے وہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ سکیں،جس طرح پاکستان کیلئے برطانوی مسلمان مشکل حالات میں اپنا پیسہ بھیج کر فلاح اور انسانیت کی خدمات کا کام سر انجام دیتے ہیں یہ دنیا بھر میں قدر اور فخر مانا جاتا ہے اسی طرح مظلوموں کی مدد کیلئے سوشل میڈیا پر بھرپور آواز بلند کرنی چاہئے،ماڈل ٹائون کیس پر ہر پاکستانی کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے تاکہ مظلومین کو انصاف ملے اور آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ بدمعاشی اور دہشت گردی کر سکے،انہوں نے کہا پاکستان کی مٹی کا خمیر ہے کہ ہم دنیا کہ جس بھی کونے میں بستے ہوں اپنے ملک اور اس کے باسیوں کو مشکل سے نکالنے کی پوری جدو جہد کرتے ہیں یہ خداداد صلاحیت ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر