مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی جانب سے صدر پاکستان ممنون حسین کیلئے اعزازی فیلو شپ کا اعلان
لند ن (خصوصی رپورٹ: اکرم عابد) )رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا نے صدر پاکستان ممنون حسین کو اعزازی فیلو شپ سے نوازا اس سلسلہ میں کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں کالج کے بورڈ ممبران کے علاوہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان، قونصل جنرل آف پاکستان رومان احمد وزیر اور پاکستانی کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی۔ صدر پاکستان کا استقبال کالج کے صدر پروفیسر ڈیرک بل نے کیا۔ صدر ممنون حسین کے ہمراہ ان کی بیگم محمودہ ممنون بھی تھیں۔ صدر ممنون حسین کو کالج کی طرف سے یہ فیلو شپ ان کے پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان میڈیکل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر دی گئی ہے۔ اعزازی فیلو شپ حاصل کرنے کے موقع پر صدر ممنون حسین نے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے اور بعدازاں کالج کے صدر کے ساتھ مختلف تجاویز پر گفتگو کی۔ جس کے تحت پاکستان میں میڈیکل کے طلبہ رائل کالج آف فزیشن کا امتحان پاکستان میں ہی دے سکیں گے اور یوں ان کے سکاٹ لینڈ آنے اور بھاری اخراجات کی بھی بچت ملے گی۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے ڈاکٹرز بھی ایک دوسرے کے ملک کے دورے کریں گے اور آپس کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ دونوں ممالک اپنے اپنے عوام کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون و کوشش کریں گے۔ پروفیسر بیل نے اسموقع پر کالج کی ورلڈ کلاس ایجوکیشن اور مختلف ٹریننگ پروگراموں کا بھی ذکر کیا۔ پروفیسر بیل25اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستان کے ساتھ میڈیکل کے متعلق معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔ اس سے قبل بھی وہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں اور وہاں کے بعض ہسپتالوں کے معیار اور سروس سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ صدر ممنون نے فیلو شپ حاصل کرتے وقت کہا کہ رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا جیسے پروقار اور معتبر ادارے سے فیلو شپ حاصل کرنا میرے اور میرے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔اس مو قع پر سوالات کا جواب دیتے ہےوئ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان الحمدللہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ گزشتہ5سال میں سی پیک کا منصوبہ خاصا آگے بڑھا ہے۔ 11ہزار میگاواٹ مزید بجلی پیدا کی گئی ہے۔ گوادر پورٹ پر کام ہوا ہے۔ نئی حکومت کو چاہیے کہ وہ ترقی کے اس تسلسل کو جاری رکھے۔ انشاء اللہ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کو تلقین کی کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہیں اس ملک کے قوانین کا احترام کریں۔ وہ ہر جگہ اپنے ملک کے سفیر کی طرح ہیں، ان کے اچھے اخلاق اور کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن ہوگا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی مختلف طریقوں سے اپنے آبائی وطن کی خدمت کرسکتے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم و تجربے کے حامل پاکستان نژاد ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ پاکستان آکر دوسرے ڈاکٹروں کو ٹریننگ دیں۔ جس سے غریب عوام اور کو فائدہ پہنچے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے کہا کہ صدر پاکستان کے دورے سے بڑے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کو فیلو شپ ملنا پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ہم رائل کالج آف فزیشن کے صدر کے ساتھ معاملات طے کررہے ہیں۔ جس کے تحت اس کالج کی فیلو شپ کے امتحانات پاکستان میں ہی منعقد ہوں گے۔ رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا کے پاکستان میں ایڈوائزر ڈاکٹر عامر غفور خان جنہوں نے صدر مملکت کے دورے میں اہم کردار ادا کیا ہے بتایا کہ گزشتہ سال رائل کالج کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے تھے۔ انہوں نے لاہور میں شوکت خانم اور اسلام آباد کے چند ہسپتالوں کا معائنہ کیا اور بہت متاثر ہوئے اور اب وہ دوبارہ پاکستان جارہے ہیں۔ ہمارے درمیان وسیع پیمانے پر تعاون ہورہا ہے۔ ڈاکٹر عامر غفور خان نے بتایا کہ صدر ممنون سے قبل عمران خان کو اس کالج کی فیلوشپ مل چکی ہے اور پاکستان اس وقت دنیا کا واحد ملک ہے جس کے صدر اور وزیراعظم دونوں کے پاس اس کالج کی اعزازی فیلو شپ ہے۔