مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
خدمت کے لیے میرے دروازے تارکین وطن کے لیے ہروقت کھلے ہیں : چیئرمین چوہدری عبدالمالک
بریڈفورڈ ... سابق میڈیا ایڈوائزر خالد محمود خالق کی ضلع کونسل میرپور کے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چیئرمین چوہدری عبدالمالک سے ملاقات ۔اس موقع پر چیئرمین چوہدری عبدالمالک نے خالد محمود خالق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن ملک معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تارکین وطن اپنے ملک کی ترقی کے لیے جو کردار ادا کر رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کرے تاکہ دیار غیر میں مقیم تارکین وطن کی مشکلات حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ کے دوران تارکین وطن اور سیاسی رہنمائوں نے جو میرے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام کیا ان کا تہہ دل سے مشکور ہیں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے چیئرمین ہونے کے ناطے میرے تارکین وطن کے لیے ہروقت خدمت کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں وہ خواہ کسی بھی سیاسی جماعت سے ہوں ۔ ان کا کوئی بھی مسئلہ ہوہم خدمت کے لیے حاضر ہیں ۔ میرے خون میں لوگوں کے لیے خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف میرے قائد ہیں اور انشاء اللہ وہ عدالت کے معاملوں میں جلد سر خروں ہونگے اور پھر عوام کی طاقت سے پاکستان کی عوام کے لیے اور کشمیریوں کی ترجمانی کے لیے پھر آئینگے جبکہ ضلع کونسل کے فنڈز جو ملے ہیں میں نے بلا امتیاز عوام کی فلاح بہبود پر خرچ کر رہا ہوں ۔ جس کے اثرات ر انشاء اللہ جلد نظر آئیں گئے انھوں نے خالد محمود خالق اور دیگر تارکین وطن کو مختلف فلیڈز میں کمیونٹی کی خدمت پر شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ آپ لوگ بلا تنخواہ ملک کے سفیرہیں ۔ جہاں پر بھی اور ملک کے لیے مختلف فلیڈز میں کمیونٹی کی خدمت انجام دے رہیں ہے جبکہ نئی حکومت اب تک ٹاسک فورس پر کام کر رہی ہیںاور حکومت آزادکشمیر سارا جمہوریت اور وزیراعظم کی سربراہی میں اپنا ٹائم پورا کر ے گی ۔