مقبول خبریں
اولڈہم کونسل کےشعبہ جات میں کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز تقریب
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
مدینہ مسجد یو کے اسلامک مشن میں سیرتِ سرورِ کائنات ؐ کا انعقاد ،مہمانان گرامی کا والہانہ استقبال
تم آگ کا دریا ،میں سمندر کی ہوا ہوں!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ دنیا کے مسلمانوں کیلئے رب کریم کا تحفہ خاص ہے
لندن (رپورٹ: عمران راجہ) سرزمین پاکستان دنیا کے نقشے پر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ دنیا کے مسلمانوں کیلئے رب کریم کا تحفہ خاص ہے، یہ ملک جوانوں، بچوں بوڑھوں اور عفت مآب خواتین کی لازوال قربانیوں کی بدولت معرض وجود میں آیا جس کی حفاظت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار مشرقی لندن کے علاقے والتھم اسٹو میں یوم آزادی و یوم دفاع کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا، مقررین جن میں ماہر اقبالیات پروفیسر شریف بقا، مانچسٹر سے خلش فاونڈیشن کے بانی اور خلش اخبار کے ایڈیٹر سید نظامی، راچڈیل ریڈیو کے پرسنٹر اور ادا کار انور شاد، آمنہ بشیر مموریل ٹرسٹ کے چیرمین ریاض بھٹی، کونسلر راجہ انور، سابق کونسلر اور مئیر محترمہ مہر خان، کالم نگار اشتیاق گھمن ،کالم نگار تنویر زمان خان، مجاہد کشمیر چودھری دلپذیر، دھنک اخبار کی مدیر اعلیٰ سیدہ کوثر منور ، کمونٹی لیڈر اسحاق مسیح، مس العرینہ، سید مقرب شاہ، سیف اللہ، شاعر اور ادیب امجد مرزا امجد، بنارس بھٹی ، ڈاکٹر شوکت نواز، سینیر سیٹزن کے چیرمین راجہ بنارس، راجہ شوکت، اوصاف اخبار کے ایڈیٹر اعجاز احمد، لندن کے جانے پہچانے شاعر چودھری محبوب ، ریڈیو اُم عائشہ کے چیرمین علامہ اسماعیل اور دیگر نے ناصرف شرکت کی بلکہ وطن عزیز پاکستان کے بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کا انعقاد کیا انجمن احبابِ معاصر کے بانی عبدالرؤف قاضی نے کیا تھا، حاضرین محفل نے قومی یکجہتی پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر قسم کے تفرقہ سے بچتے ہوئے صرف اور صرف پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میزبان قاضی عبدالروف کا کہنا تھا کہ انکا مقصد تمام پاکستانیوں کےلئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ھے جہاں سب سہولت اور آسانی کے ساتھ ملک کی فلاح و بہبود کےلئے کارآمد ثابت ہو سکیں سید احمد نظامی نے حاضرین محفل سے خطاب کے دوران کہا کہ آپ کا تعلق چاھے کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو یا کسی بھی فرقہ سے یا کسی بھی صوبہ سے ہو مگر یاد رکھیں کہ آپ سب سے پہلے پاکستانی ہیں، پروفیسر شریف بقا نے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کا فلسفہ اپنے روائیتی انداز میں کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک کے پاک کلام سے کیا گیا، اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کشمیر کے رفیع مسٹر اسلم چغتائی اور قصر محمود نے پڑھی، نعت رسول کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز قومی ترانہ سے کیا، پاکستان کا قومی ترانہ امجد مرزا امجد اور اکرم بٹ کی رفاقت میں تمام حاضرین نے خوب جوش اور ولولہ سے پڑھا۔ سیاسی رہنما جنمہ شاہین نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔