مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام قربانی، تمام گوشت غریبوں، مسکینوںمیں تقسیم کر دیا گیا
لندن (رپورٹ: عمران راجہ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پاکستان اور کشمیر میں عید الاضحی کے موقع 1200جانوروں کی سب سے بڑی اجتماعی قربانی کی گئی ، رواں سال عید الاضحی پر 700 گائے اور 500بکروں اور بھیڑوں کی قربانی کی گئی جس کے بعد تمام گوشت غریبوں، مسکینوں، بیوائوں اور یتمیوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ اجتماعی قربانی المصطفیٰ کے بانی حاجی محمد حنیف کی زیر سرپرستی کی گئی ۔ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے بتایا کہ کشمیر میں مظفر آباد، کوٹلی ، راولا کوٹ، پاکستان میں پاکپتن، اوکاڑہ، صحرائے تھل، روہیلانوالی مظفر گڑھ، کامونکی گوجرانوالہ، فیصل آباد، اڈہ شیخن چنیوٹ، لاہور کے علاقوں غازی آباد، مغلپورہ، کماہاں، کوئٹہ بلوچستان، کراچی، حیدر آباد اور تھرپارکر اندرون سندھ سمیت دیگر علاقوں میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔ المصطفیٰ کے رضاکاروں نے خصو صی گاڑیوں کا بندو بست کیا جن کے ذریعے گوشت مستحقین کے گھروں ، دیہاتوں اور دو صحرائی علاقوں تھل اور تھر پارکر کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں تقسیم کیا گیا۔ المصطفیٰ پاکستان اور کشمیر میں اجتماعی قربانی کرنے والی سب سے بڑی تنظیم بن چکی ہے اور یہ کام برطانیہ میں رہنے والے مخیر افراد ، اداروں اور المصطفیٰ کے معاونین کی مدد سے پایہ تکمیل کو پہنچا جس پر عبدالرزاق ساجد نے تمام تعاون کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ المصطفیٰ فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت اور جانفشانی سے انجام دے گی۔