مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
نوٹنگھم:ریاست جموں وکشمیر کے تمام باشندے دنیا بھر میں اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ کی معاونت سے ہر ایوان میں بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں گے،برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انکوائری رپورٹ جلد جاری کرے گا جبکہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر ستمبر کے آخر میں برمنگھم،بریڈفورڈ اور نوٹنگھم کشمیر کانفرنس کا بھی انعقاد کریں گے جبکہ ریاست کے دونوں اطراف دورہ کرکے مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دونوں پاکستانی و بھارتی نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہو سکے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے دونوں حکومتوں کو آمادہ کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے چیئرمین کرس لیزلے ایم پی،ورنن کوکر ایم پی،لارڈ میئر آف نوٹنگھم کونسلر لیاقت علی،سابق لارڈ میئر کونسلر گلنواز خان،سابق میئر کونسلر حلیم خالد،سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار،نوٹنگھم کے نمائندے راجہ ساجد،مسلم کانفرنسی رہنما جاوید عباسی،ڈاکٹر محمد عارف اور سابق مشیر صدر آزاد کشمیر راجہ ایوب خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیری لیڈر شپ کی مسلسل گرفتاریوں اور نظر بندیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس مسئلے کوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کروانے کیلئے بیرون ملک خصوصاً برطانیہ اور یورپ میں منظم پروگرام تحریک کو آگے بڑھانے کا عزم کیا اور برطانوی حکومت کے ذریعے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوششیں بند کرے اور عالمی قوانین کا احترام کرے،برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے چیئرمین کرس لیزلے ایم پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انکا گروپ مقبوضہ کشمیر میں رونما ہونیوالے ہر واقعہ پر پارلیمنٹ میں آواز بلند کرتا ہے اور ہم اس مسئلے کو اس وقت تک اٹھاتے رہیں گے جب تک کشمیری عوام کوتمام بنیادی حقوق نہیں مل جاتے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ انتخاب کے بعد نئی حکومت سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ بھارتی حکمرانوں سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت شروع کریں گے جس میں کشمیری نمائندوں کو بھی شریک کیا جائے گا اور توقع ہے کہ بھارتی حکمرانوں کو بھی مثبت اقدامات کر کے برصغیر میں اس دیرینہ مسئلہ کے حل کرنے میں دلچسپی لیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر