مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال ،مظاہرے کیے گئے ،جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ،وادی کی صورتحال کشیدہ تمام کاروباری مراکز،تجارتی ادارے ،دکانیں اور بازار بند،تعلیمی سرگرمیاں ،انٹر نیٹ اور موبائل سروس معطل،سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں ، تفصیلات کے مطا بق رفیع آباد کے جنگل میں دو روز قبل مارے جانیوالے افراد کے بارے میں بشیر احمد میر نے کہا ہے کہ ان میں گمشدہ فرد مظفر احمد میر بھی شامل تھا جو میرا بیٹا تھا،اسی طرح پائین شہر کے علاقے نوہٹہ میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں5نوجوان زخمی ہوئے ،جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے ،عینی شاہدین کے مطابق فورسز و پولیس کی کارروائی میں زخمی شاکر احمد صوفی کے چہرے اور سر پر پیلٹ لگے ،معتیب جاوید کے چہرے اور دائیں آنکھ پر بھی پیلٹ لگے جبکہ شاہل شفیع ، عمر فاروق کی بائیں آنکھ اور دائیں ٹانگ کے علاوہ بائیں بازو اور کندھے پر بھی پیلٹ لگے ،یعقوب راتھر کی دونوں آنکھوں پر بھی پیلٹ لگے ۔تمام زخمیوں کو صدر ہسپتال پہنچایا گیا، سرینگر کے شہر خاص،لالچوک اور حیدر پورہ میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے احتجاجی مظاہرے کئے ،حمزہ مسجد سے لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں احتجاجی جلوس برآمد کیا گیا،مظاہرین نے آزادی کیلئے فلک شگاف نعرے بلند کئے ، یاسین ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ سے کوئی بھی ایسا فیصلہ آیا جس سے کشمیریوں کی شناخت مجروح ہوتی ہو یا جو کشمیریوں کے جذبات و احساسات کے منافی ہو تو سارا کشمیر سڑکوں پر آکر اس کے خلاف صف آرا ہوجائے گا اوراپنے موروثی سٹیٹ سبجیکٹ قانون کے دفاع کیلئے اپنا لہو بہانے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا، میر واعظ عمر فاروق نے کہا مشترکہ مزاحمتی قیادت ترجیحی بنیادوں پر اس مسئلہ پر صلاح مشورہ کر رہی ہے اور سماج کے تمام طبقوں کو ساتھ لیکر اس جارحیت کیخلاف ایک ہمہ گیر عوامی احتجاج شروع کیا جائیگا،چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے ممتاز آزادی پسند رہنما شیخ عبدالعزیز کو انکی شہادت کی10ویں برسی پر شاندارخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ عبدالعزیز اور دیگر لاکھوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مقدس مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے ،ادھر نئی دہلی کی ایک عدالت نے دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ آسیہ اندرابی اور انکی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے عدالتی ریمانڈ میں 7ستمبر تک توسیع کر دی ہے ، سیون سیکٹر کے کمانڈر سرم راج رائے جاوید اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عسکریت پسندی والے ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاکستانی خفیہ اداروں کے منصوبے پر پانی پھیر دیا جائے گا ،موسم گرما کے دوران زیادہ تر حزب المجاہدین اور جیش محمد کے عسکریت پسند دشوار گزار پہاڑی دروں سے دراندازی کیا کرتے تھے تاہم پہلی بار لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں نے دراندازی کی جو اس بات کی عکاسی ہے کہ لشکر طیبہ شمالی کشمیر میں اپنے پیر جمانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق جنوبی کشمیر کے 9 سپیشل پولیس آفیسرز ( ایس پی او) نے پولیس کی ملازمت چھوڑ دی ہے ،نوکری چھوڑنے کا اعلان اپنے علاقے کی مساجد میں کیا ہے ،پاستونا مسجد میں ایس پی او پرویز احمد اہنگر، حلال احمد خان، مظفر احمد خان، مدثر امجد میر، ارشاد احمد راتھر اور عشرت علی کا خط ملا ہے ۔ لارو مسجد کے امام کواسحاق احمد بھٹ، گلزار احمد وانی اور اعجاز احمد میرکے ملازمت چھوڑنے کا خط ملا ہے ۔