مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قرار دے دیا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قرارد ے دیا۔ سنی لیون کا اپنے بچوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد ڈینئل ویبر کی طرح محنتی بنیں۔بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیریئر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں تاہم وہ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکی ہیں، اداکارہ ہونے کے علاوہ سنی لیون 3 بچوں کی ماں بھی ہیں۔ حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں سنی لیون نے خود کو دنیا کی بہترین ماں قراردیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے میرے تینوں بچے بڑے ہوکر میری اوراپنے والد کی طرح محنتی بنیں۔سنی نے کہا میں بچوں کو اور اپنے کام کو بیک وقت بہت اچھی طرح سنبھال سکتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں دنیا کی بہترین ماں ہوں، مجھے اپنے کام سے بہت محبت ہے اور میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی بڑے ہوکر میری اور اپنے والد کی طرح بنیں۔ میں اورڈینیل اپنے کام کو اس طرح ترتیب دیتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو بالکل بھی اکیلے پن کا احساس نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ برس جولائی میں ایک یتیم بچی کو گود لیاتھا جس کا نام نشا کور ویبر رکھاتھا ، نشا کو گود لینے کے تقریباً 3 ماہ بعد سروگیسی(کرائے کی ماں)کے ذریعے سنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اوریوں وہ تین ماہ کے اندر تین بچوں کی والدہ بن گئیں۔