مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کی انتھک محنت اور لگن نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو یکسر بدل کر رکھ دیا:پی ٹی آئی برطانیہ
مانچسٹر:تحریک انصاف کے چیئرمین کی انتھک محنت،لگن،جہد مسلسل استقامت اور ہار نہ ماننے اور جیت کیلئے آگے بڑھنے کے جذبہ نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے اور دو پارٹیوں نے جو باری باری پاکستان کے غیور اور غریب عوام کو غربت کی چکی میں مذید پیس دیا اسے شکست فاش دے کر عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے پسے ہوئے طبقات کی ترجمانی کرتے ہوئے سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کے چنگل سے آزادی کی جانب قدم بڑھا دیا ہے،گزشتہ حکومت نے مصنوعی معیشت کے اعداد و شمار ظاہر کر کے ایک ایسی عمارت کھڑی کی کہ اب ملک معاشی طور پر سنگین ترین حالات کا شکار ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ مشوانی،سابق صدر تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن عامر چشتی،عدنان طارق،ڈاکٹر عبدالباسط،چوہدری یاسر،حاجی عبدالرفیق،چوہدری اسد،چوہدری منظور،وسیم خان،عاصم چوہدری،نوید بھٹی و دیگر نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پاکستان کے عام انتخابات میں جماعت کی کامیابی اور عمران خان کے وزیر اعظم نامزد ہونے کی خوشی میں رکھی گئی ایک تقریب کے دوران کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کامیابی میں بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا کردار اہم اور مثالی تھا کہ کیونکہ ہم نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے الیکشن میں کامیابی کیلئے دن رات ایک کیا،انہوں نے کہا کہ اب ہمارے لئے دو کام انتہائی اہم ہیں آگے سے بھی زیادہ محنت کرنی پڑے گی پہلے تو تحریک انصاف کو مزید مضبوط کرنے کیلئے کام کرنا ہو گا،دوسرا حکومت کا ہاتھ بٹانے کیلئے ان کی مدد کرنی ہو گی اور پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے بعد مستحکم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہو گی ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت عوام سے کئے گئے وعدوں کے ساتھ بیرون ممالک بسنے والوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور جہاں بھی کوتاہی ہوئی ہم جماعت کا محاسبہ کریں گے،تقریب میں میانوالی سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی امجد خان نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے اوورسیز کا شکریہ ادا کیا،تقریب میں عظمیٰ ملک،سید نوید شاہ و دیگر خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی،اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر