مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا نے انگوٹھی کیوں اتار دی، کیا نک جونس سے منگنی ٹوٹ گئی؟
ممبئی:بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس محبت میں گرفتار ہونے کے بعد ایک دوسرے سے منسوب ہو چکے ہیں، حتی کہ انکی جلد شادی کی خبریں بھی کافی عرصے سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں لیکن اداکارہ نے منگنی کی انگوٹھی اتارکرسب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کے درمیان گہری دوستی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے جس کی گلوکار کی جانب سے خود تصدیق کی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نک جونس کے کنسرٹ میں شرکت کرکے جب بھارت واپس آئیں توایئرپورٹ پرموجود فوٹوگرافروں کی جانب سے ان کی تصاویرلینے کے لیے انتظار کیا جارہا تھا۔اداکارہ نے جیسے ہی فوٹو گرافوں کو دیکھا تو اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی منگنی کی انگوٹھی فوری طور پر اتار دی جس سے سب ہی حیران رہ گئے اور سب کے ذہنوں میں سوالات نے جنم لیا۔ مزید چونکانے والی بات کہ اس موقع پر اداکارہ کے تاثرات بھی اس وقت کچھ اچھے نہیں تھے۔ اب یہ وقت ہی بتائے گا کہ انہوں نے ایسا کسی وجہ سے کیا یا واقعی کوئی اور بات ہے۔ واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے جب کہ گلوکار اداکارہ سے پورے دس سال چھوٹے ہیں۔