مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
لوٹن ... پاکستان تحریک انصاف کی شاندار فتح کا جشن منانے کے لیے لوٹن میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں نے مل کر ایک مثالی ریلی نکالی فائر ورکس سے ماحول جنون کے روایتی رنگوں میں رنگ گیا جبکہ جنون کا جزبہ جنونی اور دیدنی تھا آئی آئی پی ٹی آئی جیوے جیوے عمران خان ہمارا وزیراعظم ، سب کا وزیراعظم عمران خان عمران خان ، پاکستان زندہ باد پی ٹی آئی زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی مودودی کے یارو کو ملک کے غداروں کو ایک دھکا اور دو، جوشیلے نوجوانوں نے چاروں اطراف کی ٹریفک بند کردی ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے ڈالے گیے ریلی کے منتظمین سابق ممبر کشمیر کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل چوہدری حمید پوٹھی کے قریبی رشتہ داروں نے کیا تھا اور پی ٹی کے صدر شفاعت پوٹھی، ممتاز بزنس مین ندیم چوھدری، حاجی قربان، راجہ الیاس ایڈووکیٹ، راجہ شوکت ،کامران بٹ، حافظ طارق محمود مسلم کانفرنس کے شبیر ملک، ملک آزاد نکیالوی، سردار غلام اور دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی عمران خان کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہیں اور اپنی سرمایہ کاری کے تیار ہیں ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران جیسا لیڈر قائد اعظم کے بعد ہمیں پہلی بار ملا ہے جو ملک کے پانج حلقوں سے جیتا ہے ڈاکٹر یاسین الرحمن نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا قومی ہے اور وہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے اپنے خون کا ایک قطرہ بھی بہا سکتے ہیں جمیل ظفری، مرکزی مسجد کے سابق صدر ملک پنوں، ملک واجد اور دیگر نے عمران خان خان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے ریلی دودھ اور شربت کی سبیل لگائی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی عمران خان کی کامیابی کے لیے آخر میں دعا بھی کی گئی-