مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی عوام جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکی: جیریمی ہنٹ
لندن (خصوصی رپورت: اکرم عابد ) حکومت برطانیہ نے عام انتخابات کی کامیاب تکمیل پر پاکستان اور اس کے عوام کو مبارکباد دی ہے اور پاکستان کی نئی منتخب وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ کام اور تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ برطانیہ کی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے پاکستان کے انتخابات بارے ایک بیان میں 25 جولائی کے انتخابات کے کروڑوں ووٹرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے اپنے اس عزم کا اظہار کر دیا ہے کہ وہ جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے والے دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے حالیہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔