مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
جیل میں مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود حق کی خاطر لڑتی رہونگی، احد تمیمی
غزہ: فلسطین کی بہادر لڑکی "احد تمیمی"نے فلسطینیوں کے حقوق کا پرچم بلند رکھنے کا اعادہ کیا، کہتی ہیں جیل میں مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود حق کی خاطر لڑتی رہیں گی۔احد تمیمی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اس جرم کی سو بار سزا بھگتنے کے لئے تیار ہوں۔اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی"احد تمیمی" نے روسی خبر ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی جیل میں پیش آنے والی مصیبتوں کے باوجود فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گی۔صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والی بہادر لڑکی کو اتوار کے روز آٹھ ماہ کی قید کاٹنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔