مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمیر سنٹر میں عیدکے حوالہ سے پوٹھواری محفل شعر خوانی اور سیف الملوک کا انعقاد
معروف قلمکار اورصحافی عارف محمود کسانہ کی بچوں کیلئے ’’ سبق آموز کہانیاں2‘‘مارکیٹ میں آگئی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آئرش طیارے کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ، درجنوں مسافر شدید زخمی
برلن: آئرلینڈ کی ایئر لائن ریان ایئر کا طیارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا، تاہم ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران درجنوں مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئرلینڈ سے کروشیا جانے والی فلائٹ7312 میں دوران پرواز ہوا کا دباؤ بڑھ گیا جس کی وجہ سے 36ہزار فٹ کی بلندی اڑنے والا طیارہ آسمان کی جانب سے تیزی سے زمین کی جانب آنے لگا۔ نازک صورت حال میں پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی جرمنی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈ کی۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں درجنوں مسافر زخمی ہوئے، جنہیں لینڈنگ کے فوری بعد طبی امداد دی گئی، جب کہ مسافر اس واقعہ میں بے حد خوف زدہ ہوگئے تاہم جان بچ جانے پر شکر ادا کیا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران کسی مسافر کو گہرے زخم نہیں آئے۔