مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
25 جولائی کے بعد شہبازشریف کے جیل جانے کی باری ہے، عمران‌ خان
صوابی: عمران خان کا صوابی میں خطاب، نوازشریف نے 3 سو ارب کا جواب دینا ہے، باہر پیسہ رکھنے والوں کو پاکستان کی فکر نہیں، عوام ان کو لیڈر نہ مانیں۔پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری، تحریک انصاف نے صوابی میں میدان لگا لیا۔ کارکنان سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مستونگ دہشتگردی میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے۔ مجھے آج کا جلسہ کینسل کرنے اور بنی گالہ میں بیٹھنے کا کہا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میری جان کو سب سے زیادہ خطرہ ہے لیکن میرا ایمان ہے کہ دنیا سے جانے کا ایک وقت مقرر ہے۔ دھماکوں کا مقصد الیکشن کو ملتوی کرانا اور نقصان پہنچانا ہے، ہم جلسوں کو نہیں روکیں گے، ہمارے جلسے 23 جولائی تک جاری رہیں گے۔سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کبھی اس لیڈر کو نہ مانیں جس کی جائیداد بیرون ملک ہو، جس لیڈر کا پیسہ بیرون ملک ہو وہ پاکستان کی فکر نہیں کرے گا۔ نوازشریف کے بیٹے امیر اور قوم غریب ہوگئی ہے، ان کا بزنس کرپشن تھا۔ آصف زرداری کیخلاف 35 ارب منی لانڈرنگ کا الزام ہے اور ان کی بہن نے 35 ارب کا جواب دینا ہے۔ زرداری بیمبینوسینما میں ٹکٹ بلیک کرتا تھا کدھرسے پیسہ آیا؟ جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے وہ بیرون ملک چلا جاتا ہے۔ جس لیڈر کا جینا مرنا پاکستان نہ ہو وہ پاکستان کا درد نہیں رکھتے، میں نے سب کچھ بیرون ملک کمایا اور ایک روپیہ باہر نہیں رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ 22 سال سے کرپشن کیخلاف شور مچا رہا ہوں، کل کرپشن کے گاڈ فادر ہوائی جہاز سے اترے تھے۔ کس نے کہا تھا میاں صاحب کو واپس پاکستان آئے۔ نوازشریف سے بہت بڑی گیم ہوئی ہے، شہبازشریف نے نوازشریف سے کہا لاکھوں لوگ ایئرپورٹ آئیں گے۔ نوازشریف بھولا ہے لندن سے پاکستان واپس آگیا، 20 کروڑ پاکستان سے 4 سے 8 ہزار لوگ سڑکوں پر نکلے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو دیکھ رہا تھا ڈرپوک گاڑی میں چھپا ہوا تھا۔ گاڑی سے نظر آرہا تھا کہ شہباز شریف باری آنے پر خوش تھا لیکن شہباز شریف 56 کمپنیوں کے کیسز میں جلد ہی نوازشریف کے پاس اڈیالہ جاؤ گے۔ 25 جولائی کے بعد شہبازشریف کی جیل جانے کی باری ہے۔