مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ۔بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مقبوضہ وادی میں لو گوں کا احتجاج ، فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بٹل کے علاقے میں نوجوان محمد ارشاد جنگل میں لکڑیا ں کاٹ رہا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پہلے اسے گولی مار کر شہید کیا پھر اس کے سر کو تن سے جدا کر دیا اور لاش آزاد کشمیر کی حدود میں پھینک دی ۔ دوسری جانب کپواڑہ ،لنگیٹ ،ہندواڑہ ، کرالہ گنڈ اور دیگر علاقوں میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا ۔ا س موقع پر بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔جواب میں مظاہرین نے فورسز پر پتھراؤ کیا ۔فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ضلع کپواڑہ کے علاقے تریہگام میں ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ دکانیں اور دیگر کاروباری ادار ے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد وفت معطل رہی۔مزید برآں پٹن میں519 آرمی سنگل کور سے وابستہ نائیک بہادر ٹوکری نے خودکشی کر لی جبکہ ایک بھارتی فوجی نوکری چھوڑ کر بھاگ گیا ۔ ضلع شوپیاں میں سی آر پی ایف14بٹالین کا اہلکار برن رائے ولد جگدیش رائے نے اپنے ساتھی کو فون کرکے بتایا کہ اسے چھٹی نہیں مل رہی تھی اس لئے وہ بھاگ آیا ہے ۔