مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمیر سنٹر میں عیدکے حوالہ سے پوٹھواری محفل شعر خوانی اور سیف الملوک کا انعقاد
معروف قلمکار اورصحافی عارف محمود کسانہ کی بچوں کیلئے ’’ سبق آموز کہانیاں2‘‘مارکیٹ میں آگئی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی دوسری برسی ، خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی دوسری برسی پر مظاہروں سے خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا۔ سڑکوں پر قابض فوج اور پولیس کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے۔کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ہیرو برہان وانی کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔ آزادی پسند رہنماؤں کی کال پر آج وادی بھر میں مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جانی تھیں لیکن خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا۔سرینگر سمیت تمام اہم شہروں میں قابض فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور گشت بڑھا دیا ہے۔ میصومہ، کرال خورد، خانیار، مہاراج گنج سمیت مختلف علاقوں میں داخلی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔برہان وانی شہید کے آبائی قصبے ٹرال جانے والی سڑک کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، اشروف صحرائی، یاسین ملک سمیت اہم رہنما گھروں میں نظربند ہیں۔