مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت کا لندن میں اجلاس، ہفتہ شہدائے کشمیر بھرپور انداز میں منانے کا اعلان
لندن :برطانوی پارلیمنٹ میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی جس سے برطانوی پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیرپارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین کرس لینٹ ڈپٹی چیئرمین جیک برٹیرٹن وائس چیئرمین ، بیرسٹر عمران حسین صدر، آزادکشمیر کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاین اور مقبوضہ کشمیر کے برطانیہ میں مقیم ہنما بھی خطاب کریں گے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت لندن ریجن اس پرگورام کی آرگنائزنگ میں کلیدی کردار ادا کرے گی جبکہ برطانیہ بھرسے کشمیری تنظیموںاور انسانی حقوق کے نمائندوںکو شرکت دعوت چکی ہے ، ہفتہ شہدائے کشمیر کے حوالے سے منعقد ہونیوالی اس کانفرنس اور دیگر تقریبات کا لائحہ عمل گزشتہ روز رٹفورڈ کے ایک مقامی ریسٹورنٹ اور تحریک کے عہدیداروں راجہ نجابت حسین اور کونسلر یاسمین ڈار کی ممبران پارلیمنٹ سے ہائوس آف کامنز میں یاسمین ڈار ملاقاتوں کے بعد فائنل کیاگیا، رٹفورڈ اجلاس کی صدارت لندن ریجن کی چیئرپرسن شاہدہ جرال نے کی جبکہ اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین مہمان خصوصی تھے، اجلاس میں لندن کی سرپرست چیمہ شہزاد، ممتاز کشمیری رہنماکونسلر ذوالفقار علی، ممتاز کشمیری رہنما چوہدری غلام ربانی، چوہدری شبیر رٹوی ، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری وسیم ربانی، راجہ اعجاز محمود، تحریک لندن کی جنرل سیکرٹری فوزیہ تنویر یوتھ JKSD راجہ ہشام نے شرکت کرکے ہفتہ شہدائے کشمیر کو لندن میں بھرپور انداز میں منانے کا لائحہ عمل طے کیا اور اعلان کیاکہ برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر 8 جولائی کے مظاہرے میں بلا امتیاز سیاسی وابستگی شرکت کی جائے گی، بعدازاں راجہ نجابت حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے عہدیداروں کرس لینرٹے ، جیک برٹیرٹن صدر، بیرسٹر عمران حسین، راجہ محمد یاسین صدر، سابق چیئرمین کشمیر گرپو اور سمال بزنس کے حکومتی وزیر اینڈ ریوگرفتھس اور لارڈ نذیر احمد، لارڈ ٹموتھی کرک ہوپ، افضل خان صدر اور فیصل رشید صدر سے بھی ملاقاتیں کرکے مختلف تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے تمام ممبران نے تحریکی سرگرمیوں میں شرکت کی حامی بھرلی جبکہ برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار نے لیبر پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میںشرکت کرنے کے بعد متعدد ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کرکے انہیں اولڈھم ، نوٹنگھم اور برمنگھم کے علاوہ آئندہ ہفتے مانچسٹر اور بریڈ فورڈ میں ہونیوالی تقریبات میں شریک ہونے کی دعوت دی جبکہ11 جولائی کی قومی کشمیر کانفرنس کی بھی اپیل کی اس موقع پر کونسلر یاسمین ڈار، کونسلر ذوالفقار علی، چیمہ شہزاد احمد لندن کی تمام عہدیداروں نے لندن اور گردونواح میں بسنے والے تمام کشمیریوں سے خصوصی اپیل کی کہ وہ تحریک کی سرگرمیوں میں تعاون کرتے ہوئے لندن کے ممبران پارلیمنٹ کو ہمنوا بنانے میں اپناکردار ادا کریں انہوں نے راچڈیل کے دونوں ممبران پارلیمنٹ شیڈو فارن سنٹر لیز میکنس صدر، شیڈو سیکرٹری ٹونی لائیڈ ورنن کوکر صدر، گیون شکر صدر اور سینٹرریوگوون صدر سے بھی ملاقاتیں کیں ۔خصوصی رپورٹ: فیاض بشیر