مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
بریڈ فورڈ:اوورسیز پاکستانی اور کشمیری پاکستانی انتخابات کے دوران اپنی اپنی سیاسی لیڈر شپ سے مسئلہ کشمیر پاکستانی خارجہ پالیسی کا اہم جذو ہے جس کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں اپنا اپنا نکتہ نظر عوام کے سامنے لائیں جبکہ پاکستان کے بجلی کے بحران خاتمے اور پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے کالا باغ ڈیم اور دیگر منصوبوں کی جلد از جلد تعمیر شروع کر کے بھارتی منصوبے کو ناکام بنایا جائے،بھارت جس انداز میں پاکستان کے خلاف مختلف محاذوں پر پاکستان کے خلاف سر گرم عمل ہے پاکستانی سیاستدانوں کو بھی اندرونی چپقلش چھوڑ کر قومی ایشوز پر توجہ دینی چاہئے،ان خیالات کا اظہار یارکشائر پاکستانی اور کشمیری رہنمائوں،کونسلروں اور مختلف پروفیشنل تنظیموں کے عہدیداروں نے ایک خصوصی مشاورتی اجلاس میں کیا جس کی صدارت جموں و کشمیر تحریک حق خود اردیت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی،تحریک انصاف،مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں جن میں سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ چوہدری اورنگ زیب،پاکستانی فزیشنز اینڈ سرجنز برطانیہ کے صدر ڈاکٹر غلام عباس کشمیر رہنمائوں راجہ سخاوت حسین،حاجی محمد نجیب،راجہ اشتیاق احمد،چوہدری محمد اعظم،محمد بوٹا ہیری،وقاص علی،کونسلر الماس گوہر،کونسلر صبیحہ خان،سردار عبدالرحمان خان،کونسلر رضوانہ جمیل اور کونسلر نصرت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں ایک جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور نگران حکومت سے اس توقع کا اظہار کیا گیا کہ وہ پاکستان میں غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات کروا کر ہی منتخب حکومت کو اقتدار دیں گے جبکہ ان رہنمائوں نے بیرون ملک تمام کشمیریوں اور پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے حالات میں بہتری بنانے کیلئے ووٹوں اور مثبت تجاویز سے اپنی اپنی لیڈر شپ کو آگاہ کریں کہ مسئلہ کشمیر جو کہ پاکستان کیلئے ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے اسے حل کیلئے تمام پاکستانی،سیاسی جماعتیں اپنے تقاضوں کے مطابق حل کروانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنا اپنا منشور عوام تک پہنچائیں،راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر کہا کہ آج ریاست جموں و کشمیر کی دونوں اکائیوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں متعدد ڈیم اور بجلی کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں جس سے پاکستان میں نہ صرف وافر بجلی پیدا ہو گی بلکہ پانی کی قلت کا بھی خاتمہ ہو گا مگر جب تک پاکستانی عوام فروعی معاملات کو نظر انداز کر کے لیڈر شپ کو مجبور نہیں کریں گے کہ وہ کالا باغ ڈیم سمیت تمام وہ پراجیکٹ شروع کریں جس کی بدولت پاکستان نہ صرف زرعی بلکہ صنعتی سطح پر بھی ترقی کر سکے کشمیری رہنمائوں نے خصوصی طور پر کہا کہ ہم نے اگر منگلا ڈیم بنوا کر دو دفعہ قربانی دی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ستر سال میں پاکستانی کی بقا اور سلامتی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں تو پاکستانی عوام کو اپنے ملک کیلئے جذباتی ہونے کی بجائے قربانی کے جذبے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر