مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر جاوید اقبال بھٹی نےاولڈہم کونسل میں نو منتخب مئیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
اولڈہم:پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہریت کے حامل افراد روزگار کی تلاش میں ساٹھ کی دہائی میں برطانیہ آئے ۔ابتدا میں انکا مقصد صرف دولت کا حصول تھا تاکہ وہ مادر وطن میں اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں ۔وقت گزرنے کے ساتھ لوگوں نے اپنے اہل و عیال کو بھی برطانیہ بلا لیا اور اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا شروع کر دی ۔پچھلے بیس سالوں سے نوجوان نسل نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔سیاست کے میدان میں ایک قدم آگے بڑھ کر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن اولڈہم میں بحثیت مئیر ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے سابق میئر کونسلر شاداب قمر کی جگہ کشمیری نژاد کونسلر جاوید اقبال بھٹی نے حلف اٹھا لیا ہے حلف برداری کے بعد ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں حصہ لینے میں والدین اور خاندان کا بھرپور تعاون حاصل رہا اور ورنتھ وارڈ کی کمیونٹی نے جسطرح مجھ پر اعتماد کر کے تیسری مرتبہ الیکشن کروا کر کونسل میں بھیجا اسی وجہ سے آج اولڈہم کے مئیر کی حثیت سے حلف اٹھایا ہے۔اولڈہم کے تشخص اور مذہب اسلام کی صحیح تصویر کشی اور بین المذاھب کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کردار ادا کروں گااس کے لیے محنت و لگن سے کام کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مئیر شپ کے دورانیہ میں کرشا ہوسپس، میگز اولڈہم، سینٹ تھامس چرچ ورنتھ، اولڈہم ایکشن فنڈ ،ماہنڈ کے علاوہ دوسری چیرٹیز کے لیے چندہ جمع کروں گا کیونکہ یہ کمیونٹی کے لیے عملی اور موثر طور پر کام کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مئیر شپ کے دورانیہ میں کمیونٹی کی حقیقی خدمت کے لیے آپ سب کے مدد و تعاون کی ضرورت ہے ۔نومنتخب مئیر کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلح میرپور کے گاؤں ڈھلہ سے ہےاور انہوں نےانفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری حاصل کی ہوئ ہے۔مئیر کی حلف برداری تقریب میں پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ برطانیہ بھر میں بسنے والے ہم وطن مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے اور نام روشن کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔ برطانیہ میں چوٹیاں سر کرنے والی سب سے بڑی ایشیائی تنظیم کریمبلرز کے چیف حافظ محمد قیوم و دیگر اراکین کے علاوہ کونسلرز عتیق الرحمن، شعیب اختر، شاہد مشتاق، عقیل سلامت، فدا حسین، چوہدری محمد ریاض، سابق میئر کونسلر شاداب قمر، یاسمین طور،عروج شاہ،ڈپٹی لیڈر محمد جبار ،ڈاکٹر زاہد چوہان و دیگر کی شرکت اور دلی مبارکباد دی محمد یوسف بھٹی، راجہ مقصود حسین کاکڑوی، محمد اشفاق کمیونٹی کے سرکردہ افراد کے علاوہ دیگر نے مبارکباد پیش کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر