مقبول خبریں
راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان کا جشن آزادی اور مئیر چیریٹی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
محبت، عادت یاضرورت
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
سیالکوٹ: بھارت پھر آپے سے باہر ہو گیا، سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور 3 بچے شہید کر دیئے جبکہ 10 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ کے قریب بھارتی فائرنگ سے خاتون اور اسکے 3 بچے شہید ہوئے، بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جس کا پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔ بھارتی فورسز کی جانب سے ہرپال، چارواہ، باجرہ گڑھی اور ا کھنور سیکٹر کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوجیوں کی طرف سے پھینکا جانے والا مارٹر گولہ موضع کھنور کے محنت کش نورحسین کے گھر میں گرا۔ بھارتی شیلنگ سے نور حسین کی 40 سالہ بیوی کلثوم بی بی اور اس کے تین بچے جن میں 18سالہ شمع ناز،14سالہ علی حمزہ اور10 سالہ مسکان شہید ہو گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے بھارتی شیلنگ سے زخمی نور حسین اور دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا، بھارتی فائرنگ سے جہاں چار معصوم شہری شہید ہوئے وہاں پر جانوروں کی ایک بڑی تعداد بھی بھارتی درندگی کا نشانہ بنی جس میں متعدد جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔