مقبول خبریں
راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان کا جشن آزادی اور مئیر چیریٹی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
محبت، عادت یاضرورت
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
لندن:پاکستان پیپلزپارٹی کے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپ کی پہلی تنظیم بنا کر جیالوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی بلکہ انکے دل جیت لئےاور بلاول بھٹو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے یہ ثابت کردیاھے کہ پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد بھٹو خاندان کا تیسرا فرد وزیراعظم پاکستان بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی گریٹر لندن کے صدر میاں سلیم نے پی پی پی یورپ کی پہلی اور نئی تنظیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہے اور اسے مظبوط کرنے اور بلاول بھٹو کا ساتھ دینے کیلئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ پی پی پی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ، سنئیر وائس پریذیڈنٹ ابرار میر، جنرل سیکرٹری عامر یسین اور انفارمیشن سیکرٹری حافظ عبدالرزاق کی صورت میں ایک مظبوط اور تجربہ کار ٹیم سامنے آئی ہے۔ جبکہ پی وائے او کے صدر آصف علی خان اور چوہدری نوید نبی سلطانی سیکرٹری جنرل پی وائے او اپنی صلاحیتوں سے نوجوانوں کو لیکر چلیں گے۔ میاں سلیم نے کہا کہ ھمارے لئیے یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ھے کہ پہلی بار بننے والی یورپ کی اس تنظیم میں برطانیہ کو تین اہم زمہ داریاں سونپی گئی ہیں جن میں ابرار میر جیسے جیالے شامل ہیں کہ جو پارٹی کی پہچان ہیں اور ابرار میر نے اس سے پہلےبحثیت ڈپٹی جنرل سیکرٹری، قائمقام جنرل سیکرٹری اور ممبر ایڈہاک کمیٹی پی پی پی برطانیہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اورآج پارٹی نے انہیں سنئیر وائس پریذیڈنٹ پی پی پی یورپ کی بڑی زمہ داری سے نوازا ھے۔ پھر عامر یسین بھی یوتھ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ رہ چکے ہیں اور انکا گھرانہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی علامت ھے جس میں انکے والد چوہدری یسین اسوقت اپوزیشن لیڈر بھی ہیں۔ اور اب عامر یسین کو پارٹی نے جنرل سیکرٹری پی پی پی یورپ کی اہم زمہ داری سونپی ہے۔ اسی طرح نوجوان آصف علی خان بھی یوتھ کے سینئر وائس چیئرمین سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ اور نائب صدر گریٹر لندن رہ چکے ہیں اور انچارج میڈیا سیل پی پی پی برطانیہ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پارٹی نے اب انہیں پی وائے او یورپ کے صدر کی زمہ داری بھی سونپ دی ہے۔ میاں سلیم نے کہا کہ ہمارا تعاون ہر جگہ اور ہر موقع پر انکے ساتھ رہیگا۔ مبارکباد دینے والوں میں گریٹر لندن کے جنرل سیکرٹری آفتاب باغی، چیف آرگنائزر خادم حسین ناصر، کوآرڈینیٹر طارق چوہدری، نائب صدور اسد نواز، راجہ افتخار، ریاست چوہدری، چوہدری محمد سفیر چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری محمد نثار، انفارمیشن سیکرٹری فخر عمران کاظمی اور ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری احمد گوندل شامل ہیں۔ایسٹ لندن برانچ کے صدر صفدر محمود، چشم برانچ کے صدر میاں نعیم، ساوتھ ویسٹ برانچ کے صدر رانا خلیل، سلاؤ برانچ کے صدر شفقت بیبلی، صدرنارتھ برانچ طارق کالس اور ہائی ویکمب برانچ کے صدر رفاقت حسین نے بھی اپنی دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔