مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا
اسلام آباد: نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ حقائق اور حالات پر مبنی نہیں ہے، پتہ چلنا چاہیے کہ ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا۔ انہوں نے کہا پتہ چلنا چاہیئے ملک میں دہشتگردی کی بنیاد کس نے رکھی تھی ؟ پاکستان دنیا میں تنہا ہو نہیں رہا بلکہ ہو چکا ہے، دنیا کا کونسا ملک ہمارے ساتھ ہے ؟ اتنا پیارا ملک تھا، اب دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔ نواز شریف قومی کمیشن بنانے کے مطالبے پر ڈٹ گئے، سابق وزیراعظم کا کہنا ہے نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کہی باتوں کو ڈان لیکس بنا دیا گیا، یہی باتیں دوست ممالک کہہ رہے ہیں، اب فیصلہ ہو جانا چاہیئے کون محب الوطن اور کون غدار ہے۔ انہوں نے کہا قوم نے 3 بار وزیراعظم بنایا، بہت کچھ جانتا ہوں، پر زور انداز میں کہتا ہوں اب قومی کمیشن بننا چاہیئے، وقت آگیا ہے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہیے۔