مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں نواب بی بی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چیئرٹی ڈنر کا انعقاد
مانچسٹر:مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں نواب بی بی ویلفئیرٹرسٹ ہسپتال کے زیراہتمام چیرٹی ڈنر کی تقریب منعقد کی گئی۔نواب بی بی ویلفئیر ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریز نگ تقریب میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان، ویلفئیر اتاشی فضہ نیاز ی ، چئیرمین ٹرسٹ محمد صابر چودھری سمیت مخلتف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے چئیرمین محمد صابر چودھری نے پاکستان کی پسماندہ تحصیل پتوکی کے نواح میں دوہزار چھ سے قائم نواب بی بی ٹرسٹ ہسپتال کے مخلتف منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور مستحق افراد کے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال کے لئے فنڈ ریزنگ کی ٹرسٹ کے پیٹرن ممبر پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان نے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی مادر وطن میں فلاحی خدمات کو سراہا اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ افضل خان ، ٹرسٹ کے چئیرمین محمد صابر چودھری اور ڈاکٹر محمد اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ میں سہولیات کا فقدان ہے خاص طور پر پسماندہ اضلاع کا کوئی پرسان حال نہیں آن حالات میں اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کی اپنے ہم وطنوں کے لئے فلاحی پراجیکٹس میں امداد قابل ستائش ہے عارف چودھری نے کہا کہ چودھری صابر جیسے لوگ قوم کا سرمایہ ھوتے ہیں انکی دل کھول کر مدد کرنی چاہئے۔پاکستانی قونصلیٹ کی ویلفیئر اتاشی آفیسر فضا نیازی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے ہم وطنوں کا پاکستان کے لیے جذبہ خدمت قابل ستائش ہے جب بھی پاکستان مشکلات کا شکار ہوتا ہے تو برطانیہ میں بسنے والے اپنے ہم وطنوں کی مالی و اخلاقی مدد میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں۔میاں عبد الجبار نے کہا کہ ایسے کاموں میں بڑچڑھ کر حصہ لینا چاہیے تقریب میں کاروباری شخصیات چودھری عبدالحفیظ ، محمد یعقوب ملک ، سعید محمود ، ڈاکٹر رضوان ملک ، میاں عبدالجبار، میاں عبدالغفار، چودھری محمد بلال ، شکیل قمر ، علی آحمد صابر، ڈاکٹر لیاقت عباسی، فرحان صابر چودھری، محمد یوسف شہزاد مرزا راجہ فاروق حسئن رانا عارف چودھری، ادرہیس چودھری طاہر آصف مغلُ سید سجاد شاھ نواذ گوندلُ سمیت دیگر نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر