مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
سالیٹر طاہر رفیق کا بحیثیت کونسلر منتخب ہونا کمیونٹی کیلئے کار آمد ثابت ہو گا :سیاسی و سماجی راہنما
بری:بری کونسل میں کشمیری نژاد سالیٹر طاہر رفیق کا بحیثیت کونسلر منتخب ہونا مقامی ایشیائی کمیونٹی کیلئے کار آمد ثابت ہو گا موصوف پہلے ہی کمیونٹی کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں اور سیاست کے میدان میں عملی طور پر سرگرم تھے انکا کونسلر منتخب ہونا اسی سلسلے کا تسلسل ہے،ان خیالات کا اظہار سیاسی،سماجی مذہبی و روحانی شخصیت راجہ آفتاب شریف،اولڈہم کونسل کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن،راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کونسلر طاہر رفیق کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پوری توقع ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بحیثیت کونسلر آگے سے بڑھ کر کام کریں گے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ مقامی کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں انکی توقعات پر پورا اتریں گے،اس موقع پر نو منتخب کونسلر طاہر رفیق نے کمیونٹی اور راہنمائوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل حل کروانے میں تمام تر توانائیاں پوری ایمانداری سے صرف کریں گے،مبارکباد دینے والوں میں چوہدری اللہ دتہ،لیاقت علی،محمد رزاق قادری،محمد شاہزیب و دیگر بھی شامل تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر