مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آستانہ عالیہ مدنی چوراہیہ میں ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت بارے محفل کا انعقاد
آشٹن انڈر لائن:ماہ رمضان کی اہمیت و فضیلت بارے آگاہی دینے کے لیے برطانیہ میں محافل کا سلسلہ شروع ہے اور علمائے کرام برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کو روزہ رکھنے کے فوائد بارے آگاہی دے رہے ہیں ایسی ہی ایک روح پرور محفل کا انعقادآشٹن ٹاؤن میں آستانہ عالیہ مدنی چوراہیہ میں ہوا جسمیں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ آج کی محفل کا مقصد حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک مہینہ شعبان ہم سے رخصت ہو رہا ہے۔رب العالمین کا ماہ مقدس رمضان شروع ہو رہا ہے۔رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔قرآن پاک کا نزول رمضان المبارک کے ماہ میں ہوا۔رمضان المبارک میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔رمضان المبارک میں جو اہل ایمان روزے نہیں رکھتے،نماز نہیں پڑھتے کیا وہ سنت مصطفے ادا کر رہا ہے۔ روزہ رکھ کے جھوٹ بولنا ، ہیرا پھیری کی کیا ایسے شخص نے روزے کی فضیلت حاصل کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ والدین کی اطاعت سے رب العالمین ،حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے تو تب ہی نماز،روزے کا ثواب ہے۔ تین دعائیں مظلوم کی دعا، والدین کی دعا، مسافر کی کبھی رد نہیں ہوتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر رمضان المبارک میں کوئ شخص آپ کو برا بھلا کہ دے تو بس اسے جواب دینے کی بجائے یہی کہ دو کہ میں روزے سے ہوں۔اپنی آنکھوں میں شرم و حیا رکھو یہ بھی روزے کی اولین فضیلت ہے ۔محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شرف محمد ظفر مدنی کو نصیب ہوا جبکہ نعت رسول مقبول حاجی عبدالقیوم مدنی ،حاجی قاری بلال،شہباز حسین، لعل حسین مدنی نے پوٹھواری انداز میں کلام پیش کیا حاجی محمد اشفاق وارثی نے منقبت پیش کر کے محفل کو روح پرور بنایا۔محفل کے آخر میں امت مسلمہ اور رمضان المبارک،مرحومین اور حاضرین کی صحت وتندرستی کے لیے خصوصی دعا کی گئ اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔محفل میں پاکستان سے آئے معروف بیوروکریٹ سید جہانگیر حسین ترمذی ، قیصر وارثی، صنوبر گل، شبیر حسین،عبدالمجید، عثمان فرزند نے خصوصی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر