مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
نئی دہلی: کشمیریوں پر بھارت کی زمین تنگ، دارالحکومت نئی دہلی میں انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے بھارتی صحافی کے مطابق خواتین کو کشمیری ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔کشمیری نہ مقبوضہ وادی میں محفوظ ہیں نہ بھارت کے دیگر شہروں میں، دارالحکومت دہلی میں ایک کشمیری خاندان کو انتہاء پسند ہندوؤں نے شدیدتشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاندان کی ایک رکن نے پولیس کو بتایا کہ تیس سے چالیس لوگ جو ہاکی سٹک اور ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے، ان کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواتین مدد کے لیے پکارتی رہیں لیکن موقع پر موجود لوگ تماشہ دیکھتے رہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے بھارتی صحافی کے مطابق متاثرہ خاندان کو صرف کشمیری ہونے کی بنا پر نشانہ بنایا گیا اور حملہ آور کشمیری دہشت گرد واپس جاؤ کے نعرے بھی بلند کرتے رہے۔ انسانیت سوز واقعے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔