مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سٹار مارکیٹنگ کی جانب سے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں پراپرٹی میلے کا انعقاد
مانچسٹر:بیرون ملک آباد پاکستانیوں کو سب سے زیادہ جائیداد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں اگر قابل بھروسہ اور بااعتماد کمپنی کے ذریعہ سرمایہ کاری کی جائے تو یہ نہ صرف ملکی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد دے گی بلکہ اس محفوظ سرمایہ کاری سے مزید لوگ اور کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے۔ پاکستان میں بہترین سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں ۔ سی پیک سے ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو عروج ملا ہے ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر ریٹائر یوسف اعوان نے سٹار مارکیٹنگ کی جانب سے پراپرٹی میلے کے انعقاد سے قبل ڈنر اور سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹار مارکیٹنگ کا شمار پاکستان کی بااعتماد اور قابل بھروسہ کمپنیوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اوورسیز کمیونٹی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بھی خاصی مقبول ہے۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی ضرورت کے تحت کمرشل اور رہائشی پلاٹوں اور گھروں کے منصوبے لیکر آئے ہیں۔ ٹاپ سٹی کے سی ای او بریگیڈئیر ریٹائرڈ سکندر خان کا کہنا تھا کہ سٹار مارکیٹنگ کی جانب سے پراپرٹی ایسکسپو اور شوز کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ وہاں جاری مختلف کمپنیوں کے مالکان اور وہاں جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق چلنے والے پراجیکٹس سے آگاہی کیساتھ ساتھ سوال و جواب کا موقعہ بھی فراہم کیا جائے۔ اتنی بڑی سرمایہ کاری سے پہلے لوگ گھبراتے ہیں لیکن سٹار مارکیٹنگ کے تمام پراجیکٹس سو فیصد گارنٹی شدہ ہیں اور لوگوں کو ان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔تقریب میں شریک لوگوں نے اس منفرد خیال کو بے حد سراہا جس میں بیرون ملک پراپرٹی میلے سجائے جارہے ہیں اور پراجیکٹس سے متلعق مکمل معلومات، قیمت اور سہولیات سےمتعلق اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی کو گائیڈ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کی طرف راغب ہونگے اور ملکی معشیت کو بھی مزید استحکام حاصل ہوگا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ بہترین پراجیکٹس اور پاکستان میں ہونے والی حالیہ ترقی کو اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں تک پہنچانے اور سرمایہ کاروں کئ حوصلہ افزائی کے لیے یہ پراپرٹی میلے بے حد ضروری ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر