مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
کاروباری شخصیت چوہدری مطلوب حسین کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے روح پرور محفل کا انعقاد
اولڈہم :رب العالمین نے فرمایا کہ ہم نے انسان کو وصیت کی کہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو جس نے کسی ایک کی بھی نافرمانی کی اور دکھ پہنچایا ایسے شخص کی تمام عبادات اور سخاوت بے کار ہیں لہذا والدین کی فرمانبرداری عین عبادت ہے۔ہماری خوش نصیبی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت سے ہیںماں کی عظمت بہت بلند ہے بچے کو اپنے پیٹ میں نو ماہ رکھ کر جتنی تکلیف برداشت کرتی ہے اور پھر پیدائش کے وقت شدید درد سے گزر کر بچے کو جنم دیتی ہے پوری زندگی ماں کا احسان نہیں جھٹلایا جا سکتا اسی لیے کہا گیا ہے کہ جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔ماں باپ کی زندگی میں فرمانبرداری کرنے والے ہی انکے دنیا سے چلے جانے کے بعد ایصالِ ثواب کے لیے محفلیں سجاتے ہیں۔۔انسان کے سب سے بڑے پیر والدین ہیں ۔پیر کا رتبہ بعد میں ہے۔یہ روح پرور اور ایمان افروز بیان ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اولڈہم کی کاروباری و مذہبی شخصیت چوہدری مطلوب حسین مدنی کی رہائش گاہ پر والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے رکھی گئی ایک محفل میں کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو والدین کے عزت و احترام بارے قرآن و احادیث کی روشنی میں تعلیمات سے آگاہ کرنا ہو گا اور اپنے بڑھوں کے تجربات ۔اولیا صوفیاء کرام اور پپیغمبران اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرنے سے ہی دنیا اور آخرت میں بھلائی اور کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔اس روح پرور آور ایمان افروز محفل میں نوجوان نعت خواں شہباز حسین نے حمد، نعت اور ماں کی شان میں کلام پیش کر کے محفل کو مذید روح پرور بنا دیامحفل میں منیر احمد، بشارت حسین، عابد حسین،راشد حسین ،علی حسن ،خلیفہ محمد ندیم ارشاد، محمد سبحان حسین، شعبان حسین، صنوبر گل، عباس علی،محمد صدیق، قربان حسین، ذوالفقار احمد، خلیفہ چوہدری مطلوب حسین مدنی ۔راشد حسین، محمد عقیل، سکندر حیات، محمد ارشد،نذیر احمد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر