مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لوکل کونسلز20نشستوں پر14پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے11لیبر امیدوار کامیاب
اولڈہم :گریٹر مانچسٹر کی نواحی کاؤنسلز اولڈہم اور راچڈیل کی بیس بیس نشستوں پر چودہ پاکستانی و کشمیری نژاد امیدواروں نے حصہ لیا۔ ان چودہ امیدواروں سے لیبر کے گیارہ امیدوار اپنی اپنی وارڈز سے کامیاب ہوئے۔ اولڈہم میں کل ٹرن آؤٹ انتہائی کم اور محض 30.54 % رہا جبکہ راچڈیل میں یہ ٹرن آؤٹ 31.15 % رہا۔ اولڈہم کی الیگزینڈرا وارڈ میں لیبر پارٹی کے امیدوار شاہد مشتاق اور لبرل پارٹی کے راجہ لیاقت کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی تاہم مقابلہ یکطرفہ رہا اور شاہد مشتاق نے 1455 ووٹ لیکر واضع اکثریت سے کامیاب۔عروج شاہ نے چیڈرٹن وارڈ سے 967، عقیل سلامت نے سینٹ میری وارڈ سے 2253 جبکہ یاسمین طور نے مڈلاک ویل سے 1799 وٹ لیے۔سابق مئیر اولڈہم شعیب اختر بھی ورنتھ وارڈ سے اپنی نشست کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے انھوں نے ریکارڈ 2924 ووٹ حاصل کیے۔جبکہ سابق مئیر ریاض احمد نے بھی واٹر ہیڈ وارڈ سے میدان مارا۔ راچڈیل میں پانچ پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب ہوئے جن میں فیصل رانا نے سپاٹ لینڈ وارڈ سے 1777، کونسلر ثمینہ ظہیر نے 2402 ،ڈپٹی لیڈر آف کونسل راچڈیل کونسلر عدالت علی نے کنگز وے وارڈ سے 1911 ، عاصم رشید نے کیسلٹن وارڈ سے 1008 جبکہ راچڈیل سنٹرل وارڈ سے سلطان علی 2171 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔عوامی اور سماجی حلقے پاکستانی نژاد امیدواروں کی کامیابی پر خاصے مسرور ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر