مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
بریڈ فورڈ:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری، نائب صدر لالہ ارشد،جنرل سیکرٹری امانت نذیر،جائنٹ سیکرٹری ظہیر اکرم،خزانچی وحید اختر،پریس سیکرٹری پروفیسر محمد رشید،آرگنائزر مہربان خان،مجلس عاملہ کے رکن اشفاق احمد،شاہد اختر،چوہدری قربان،محبت علی چوہان،شمس الرحمن،یاسر اعظم،چوہدری ذوالفقار،لالہ صابر مشترکہ اپنے بیان میں کہا کہ قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی پر اولڈہم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری،قائد تحریک امان اللہ خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک امان اللہ خان کی مسلسل جدو جہد ہمارے لئے مستقل راہ ہے قائد اپنی ساری زندگی جموں کشمیر کی مکمل آزادی ،خود مختاری کیلئے جدو جہد کی تھی آپ نے ایک با وقار خوشحال اور خود مختاری کیلئے انتھک محنت اور جدو جہد کی ریاست جموں کشمیر کی مکمل خود مختاری کا نظریہ قائد تحریک نے قوم کو دیا وہ اب لبریشن فرنٹ کی شکل میں ایک تناور درخت بن گیا ہے،شاہد اختر نے کہا ہے کہ لبریشن فرنٹ چوراسی ہزار چار سواکتر مربع میل محیط ریاست کی وحدت مکمل آزادی خود مختاری کیلئے اپنی سیاسی،سفارتی جدو جہد جاری رکھے گا،وحید اختر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جموں کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بیرونی طاقتوں کے جبر اور بربریت کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں گی دیگر جموں کشمیر شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں امان اللہ خان کی دوسری برسی پر پروفیسر رشید لالہ،ارشد مظہر اکرم،امانت نذیر قائد تحریک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر