مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
والسل:مسئلہ کشمیر پر ویسٹ مڈ لینڈ کے سیاستدانوں سے حمایت حاصل کرنے کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کی سرگرمیوں میں تیزی،کنزرویٹو پارٹی کے وزرا،ارکان پارلیمنٹ اور کونسلروں سے رابطوں کیلئے انتھیا میکنٹائر ایم ای پی،اینڈریو گرفتھس ایم پی،جیک برئیرٹن ایم پی اور ریڈی ہیوز ایم پی نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی جبکہ چاروں ارکان نے تحریک کی ایما پر برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کیلئے دستخطوں کے علاوہ دیگر ہم خیال دوستوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم جبکہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل اور کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر سے مل کر اگلے چند ہفتوں میں علاقائی کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ جس میں برطانوی وزرا بھی شرکت کریں گے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان ممبران پارلیمنٹ نے دولت مشترکہ کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تک بھی برٹش کشمیریوں کا نکتہ نظر پہنچانے کا بھی وعدہ،ان خیالات کا اظہار والسل نارتھ کے ممبر پارلیمنٹ ریڈی ہیوز ایم پی اور انتھیا میکنٹائر ایم ای پی نے برٹش کشمیریوں کے نمائندہ وفد سے ایک خصوصی نشست میں کیا گیا جس کا اہتمام تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کیا تھا اور اس موقع پر والسل سے سابق کونسلر محمد یاسین مقامی کنزرویٹو امیدوار عرفان مطلوب،حاجی محمد مطلوب،کونسلر آدم ہکن،برمنگھم سے ثاقب بھٹی،ہمپٹن سے ڈاکٹر جاوید صبور اور فردوس بیگ نے شرکت کر کے ویسٹ مڈ لینڈ میں تقریبات منعقد کروانے اور بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی کے دورہ سے قبل سیاستدانوں سے ملاقاتوں کا پروگرام ترتیب دیا،یورپی پارلیمنٹ کی کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ انتھیا میکنٹائر نے کہا کہ انہوں نے سٹوک اور برٹن کی تقریبات کے بعد والسل،ڈڈلی،برمنگھم اور دوسرے اہم علاقوں میں اپنے ساتھیوں کو کشمیریوں کا ہمنوا بنانے کیلئے راجہ نجابت حسین اور انکی ٹیم کے ساتھ مل کر مکمل لائحہ عمل طے کر لیا ہے جس کیلئے وہ حکومتی وزرا کو بھی کشمیریوں سے ملاقاتوں کیلئے قائل کریں گی تاکہ برطانوی حکومت اور فارن آفس کو کنٹرول لائن پر مسلسل فائرنگ سے برٹش کشمیریوں کے رشتے داروں کی شہادتوں اور زخمیوں کا مسئلہ اٹھایا جا سکے جبکہ پارلیمنٹ میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی انچارج فیڈریکا موگرینی کو بھی دوسرے شریک چیئر پرسن رچرڈ کوربٹ ایم ای پی سے مل کر مشترکہ طور پر رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کریں گی،اس موقع پر والسل نارتھ کے ممبر پارلیمنٹ ریڈی ہیوز ایم پی نے تحریک کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر کے وعدہ کیا کہ وہ کشمیر گروپ کے ممبر بھی بنیں گے اور اپنے دوستوں اور حلقے کے کونسلروں کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول میں ہر سطح پر معاونت کیلئے آمادہ کروں گا،انہوں نے اگلے چند ہفتوں میں ویسٹ مڈ لینڈز میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی بھی حامی بھر لی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر