مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
لاہور: برطانیہ کے شہر سلائو (Slough) کی میئر عشرت ناز شاہ کی قیادت میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب کے دفاتر کا دورہ کیا اور کمشنر افضال بھٹی سے ملاقات کی۔ افضال بھٹی نے میئر سلائو کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر قائم او پی سی، سمندر پار مقیم پاکستانیوںکے مسائل کے ازالے کیلئے ایک موثرپلیٹ فارم ہے اور اب تک موصول شکایات میں سے 60 فیصد حل کی جاچکی ہیں۔ عشرت ناز شاہ نے او پی سی کی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے مختصر عرصے میں لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کر لیا ہے جو اس کی اعلی کارکردگی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ کمشنر او پی سی نے پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بزنس فرنیڈ لی پالیساں متعارف کرائی ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ وفد کے ارکان کو او پی سی کے متعلق ڈاکو منٹری دکھائی گئی جبکہ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل او پی سی ڈی آئی جی آغا یوسف اور ڈائریکٹر ایڈمن اسد نعیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لاہور: برطانیہ کے شہر سلائو (Slough) کی میئر عشرت ناز شاہ کی قیادت میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب کے دفاتر کا دورہ کیا اور کمشنر افضال بھٹی سے ملاقات کی۔ افضال بھٹی نے میئر سلائو کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر قائم او پی سی، سمندر پار مقیم پاکستانیوںکے مسائل کے ازالے کیلئے ایک موثرپلیٹ فارم ہے اور اب تک موصول شکایات میں سے 60 فیصد حل کی جاچکی ہیں۔ عشرت ناز شاہ نے او پی سی کی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے مختصر عرصے میں لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کر لیا ہے جو اس کی اعلی کارکردگی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ کمشنر او پی سی نے پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے بزنس فرنیڈ لی پالیساں متعارف کرائی ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔ وفد کے ارکان کو او پی سی کے متعلق ڈاکو منٹری دکھائی گئی جبکہ سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل او پی سی ڈی آئی جی آغا یوسف اور ڈائریکٹر ایڈمن اسد نعیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔