مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
شہید ذوالفقاربھٹو کی برسی کے موقع پرپیپلز پارٹی گریٹر لندن کی طرف سے تقریب کا انعقاد
لندن: ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایک عظیم لیڈر اور قوم کیلئے روشنی کا مینارہ تھے لیکن افسوس اپنے ہی ملک کے غلط سسٹم کا شکار ہوکر ہم سے دور چلے گئے، پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی انتالیسویں برسی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے برطانیہ کے پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج اگر بھٹو ہم میں موجود ہوتے تو پاکستان دنیا کا ترقی یافتہ ملک ہوتا۔ کمیونٹی سنٹر الفورڈ میں اس تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی گریٹر لندن کی طرف سے کیا گیا تھا، مرزا آفتاب باغی اور اظہر بڑالوی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ مقررین میں مہمان خصوصی آزاد کشمیر کے سابق وزیر چوہدری افسر شاہد، پی پی پی برطانیہ کے صدر محسن باری، سابق صدر افضل خالد، کونسلر محبوب چوہدری، مشتاق لاشاری، میاں سلیم، خواجہ کلیم، انجم جرال، زاہد مغل، نثار چوہدری، ریاض خان، خادم حسین ناصر، چوہدری امین، راجہ قیوم، غالب رضا، چوہدری بشیر اور دیگر شامل تھے۔برطانیہ میں پیپلز پارٹی میں دھڑے بندی کے کامیاب خاتمے سے ایک عرصے جیالوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی اور خوب نعرے بازی کی، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی بھی ایک بڑی تعداد ہال میں موجود تھی۔مقررین نے پارٹی کے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو اور محترمی بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیساتھ ساتھ پارٹی کے شریک چیئرمین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انکے وژن سے ایک بار پھر پارٹی میں جان پڑ گئی، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئیندہ حکومت پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بنائے گی اور بھٹو شہید کے ادھورے فلسفے کی تکمیل کرے گی۔اس موقع پر شہدا کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔(رپورٹ: راجہ عمران ظہور)